اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

WhatsApp Users Phone Number Leaked: واٹس ایپ کے 500 ملین صارفین کے فون نمبر لیک - 500 million phone numbers of WhatsApp users leaked

واٹس ایپ کے 487 ملین صارفین کے فون نمبرز چوری کر لیے گئے ہیں جو ایک "معروف" ہیکنگ کمیونٹی فورم پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ WhatsApp phone numbers of about 500 million users leaked

واٹس ایپ کے 500 ملین صارفین کے فون نمبر لیک
واٹس ایپ کے 500 ملین صارفین کے فون نمبر لیک

By

Published : Nov 28, 2022, 11:05 AM IST

سان فرانسسکو: واٹس ایپ کے 487 ملین صارفین کے فون نمبرز چوری کر لیے گئے ہیں جو ایک "معروف" ہیکنگ کمیونٹی فورم پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ سائبر نیوز کے مطابق، ڈیٹا سیٹ میں مبینہ طور پر 84 ممالک کے واٹس ایپ صارف کے ڈیٹا کے ساتھ ساتھ امریکہ کے 32 ملین سے زیادہ صارفین شامل ہیں جس میں 11 ملین برطانیہ اور 10 ملین روس کے فون نمبر ہیں۔ WhatsApp phone numbers of about 500 million users leaked

ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ چوری کیے گئے فون نمبرز میں (45 ملین) اٹلی (35 ملین) سعودی عرب (29 ملین) فرانس (20 ملین) اور ترکی (20 ملین) کے شہریوں کے نمبرز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہیکر امریکی ڈیٹاسیٹ کو 7000 ڈالر، برطانیہ کو 2500 ڈالر اور جرمنی کو 2000 ڈالر میں فروخت کر رہا ہے۔ WhatsApp phone numbers of about 500 million users leaked

سائبر نیوز کے محققین، ہیکر سے رابطہ کرنے اور ڈیٹا کا ایک نمونہ جمع کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس میں انہوں نے پایا ہے کہ مشترکہ نمونے میں 1,097 یوکے اور 817 امریکی نمبر شامل ہیں۔ تمام نمبرز کی تحقیق کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ سبھی واٹس ایپ کے فعال صارفین ہیں۔ WhatsApp phone numbers of about 500 million users leaked

مزید پڑھیں:

رپورٹمیں کہا گیا ہے کہ ہیکر نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس نے ڈیٹا کیسے حاصل کیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا بیس کو ہیکرز سپیمنگ، فشنگ کی کوششوں، شناخت کی چوری اور دیگر سائبر مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ حالانکہ واٹس ایپ کئی رازداری کی ترتیبات کو پیش کرتا ہے، جیسے کہ اسٹیٹس اور پروفائل پکچرز کو چھپانا، جس سے صارفین اپنے آپ کو نظروں سے بچانے کے لیے اہل بنا سکتے ہیں۔ WhatsApp phone numbers of about 500 million users leaked

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details