حیدرآباد: واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پیغام رسانی کا پلیٹ فارم ہے۔ کمپنی نے تین نئے فیچرز جاری کیے ہیں، جو بہتر سیکیورٹی کے لیے ہیں۔ نئے اپ ڈیٹ میں اکاؤنٹ پروٹکٹ، ڈیوائس کی ویریفیکیشن اور آٹومیٹک سکیورٹی کوڈ کے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ واٹس ایپ کے مطابق وہ سیکیورٹی میکنزم کو بڑھا رہا ہے۔
ان فیچرز کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ یہ فیچرز موبائل فون ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لانچ کئے گئے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ واٹس ایپ کے نئے سیکیورٹی فیچرز کیسے کام کریں گے۔
واٹس ایپ اکاؤنٹ پروٹکٹ
واٹس ایپ کا یہ فیچر صارفین کو سیکیورٹی کی ایک نئی لیئر فراہم کرتا ہے۔ جب کوئی صارف اپنا فون تبدیل کرتا ہے اور نئے فون میں واٹس ایپ لاگ ان کرتا ہے تو اسے OTP کے علاوہ ایک اور اسٹیپ فالو کرنا ہوگا۔
او ٹی پی داخل کرنے کے بعد، صارفین کے پرانے فون پر ایک نوٹیفکیشن آئے گا، جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ نئی ڈیوائس پر جانا چاہتے ہیں۔ یہ فیچر اس وقت آٹومیٹک آن رہے گا اور اس کے لیے کسی سیٹنگ میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ کا یہ فیچر صارفین کو نہ صرف اپنا اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرے گا بلکہ ان کا UPI اکاؤنٹ کو بھی محفوظ رکھے گا۔ درحقیقت اس طرح کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں، جس میں کسی صارف کا فون گم ہونے کے بعد ان کے واٹس ایپ یو پی آئی سے رقم دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔