حیدرآباد: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے کئی فیچرز لانچ کیے ہیں۔ کمپنی نے اسٹیٹس کے لیے بھی بڑا اپ ڈیٹ پیش کیا ہے۔ بیٹا ورزن کے بعد واٹس ایپ اب صارفین کے لیے ان فیچرز کو جاری کر رہا ہے۔ اس مضمون کے ذریعے ہم آپ کو واٹس ایپ کے نئے فیچرز کے حوالے سے جانکاری دیں گے۔
نئی فیچرس کو لیکر کمپنی نے کہا ہے کہ اس فیچرز کے ذریعے صارفین کو فرینڈز اور فیملی کے ساتھ رابطہ کرنا آسان ہوگا۔ اس کے علاوہ اس فیچر کے ذریعے صارفین کا پرسنل چیٹ، کال، واٹس ایپ اسٹیٹس اینڈ-ٹو-اینڈ انکریپشن سے محفوظ رہے گا۔
نئے فیچر کے ذریعے آپ بغیر کسی خوف کے نجی طور پر اسٹیٹس شیئر کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ اسٹیٹس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس میں آپ پرائیویٹ آڈیئنس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ کے پاس پرائیویسی سیٹنگ کو ایڈجسٹ کرنے کا پورا اختیار ہوگا۔ آپ 30 سیکنڈ تک کی آڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں اور اسے WhatsApp اسٹیٹس میں اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔