نئی دہلی: میٹا کی ملکیت والی میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے پیر کو سیکیورٹی کی ایک نئی اپڈیٹ متعارف کرائی ہے جس کا نام 'ایکسیڈینٹل ڈیلیٹ' فیچر رکھا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ہر کسی کو اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جب وہ کسی غلط شخص یا گروپ کو پیغام بھیجتے ہیں اور غلطی سے 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' کے بجائے 'ڈیلیٹ فار می' پر کلک کر دیتے ہیں، جس سے وہ ایک عجیب و غریب حالت میں آجاتے ہیں۔ WhatsApp announces new Accidental Delete feature
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، ایکسیڈنٹل ڈیلیٹ فیچر صارفین کو پانچ سیکنڈ کی ونڈو فراہم کر کے کسی حادثاتی میسج ڈیلیٹ کو ریورس کرنے اور 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' پر کلک کرنے میں مدد کرے گا۔ ایکسیڈنٹل ڈیلیٹ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون ڈیوائسز پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ پچھلے مہینے، میسجنگ پلیٹ فارم نے بھارت میں ایک نیا 'میسج یور سیلف' فیچر کی شروعات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ WhatsApp announces new Accidental Delete feature