واشنگٹن (یو ایس):ایلون مسک نے بلیو ٹک اکاؤنٹ ہولڈرز کے فی ماہ 20 امریکی ڈالر(1600 روپے) لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنی کمپنی(ٹویٹر) میں اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 7 نومبر تک مذکورہ فیچر کو شامل نہیں کیا تو انہیں نوکری سے نکال دیا جا سکتا ہے۔ اب 'چیف ٹویٹ' ایلون مسک مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر 'تصدیق شدہ اکاؤنٹ(بلیو ٹک)' اسٹیٹس پر قیمت کا ٹیگ لگا رہے ہیں، ٹویٹر ڈیل ہوجانے کے بعد ایلون مسک کئی بڑے فیصلے لے رہے ہیں۔ مسک نے اپنے ارادوں کے بارے میں زیادہ انکشاف کیے بغیر ٹویٹ کیا کہ 'توثیق کے پورے عمل کو ابھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ مسک نے مزید تفصیلات بتائے بغیر اپنے ٹویٹ میں محض اتنی ہی بات بتائی۔ Twitter New CEO Elon Musk
تاہم امریکہ میں مقیم چند میڈیا پلیٹ فارمز نے انکشاف کیا ہے کہ مسک نئے ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کے لیے صارفین سے 20 امریکی ڈالر جو کہ 1600 روپے ہوتے ہیں، چارج کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اگرچہ یہ سبسکرپشن ٹویٹس میں ترمیم کرنے اور انڈو کو ختم کرنے جیسی خصوصیات کے ذریعے فوائد فراہم کرے گا لیکن اس کی قیمت نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ موجودہ پلان کے مطابق تصدیق شدہ صارفین(بلیو ٹِک اکاؤنٹ ہولڈر) کو سبسکرائب کرنے کے لیے 90 دن کا وقت دیا جائے گا اس کے بعد بھی اگر کوئی سبسکرائب نہیں کرتا ہے تو ان کا بلیو ٹِک مارک ہٹا دیا جائے گا۔ Elon Musk's Twitter