اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Vivo will Launch New Smartphone: ویوو اپنا نیا اسمارٹ فون جلد لانچ کرے گا - Vivo will launch its T2 series this month

ویوو اس ماہ اپنی T2 سیریز لانچ کرنے جارہا ہے۔ ان دو فونز کے نام Vivo T2 5G اور Vivo T2x 5G ہو سسکتا ہے۔ اس دونوں فونز میں کئی بہترین فیچرز دستیاب ہیں۔ Vivo will launch its new smartphone soon

ویوو اپنا نیا اسمارٹ فون جلد لانچ کرے گا
ویوو اپنا نیا اسمارٹ فون جلد لانچ کرے گا

By

Published : Apr 4, 2023, 10:41 PM IST

حیدرآباد: ویوو اس ماہ اپنی T2 سیریز شروع کرنے والا ہے۔ یہ بات ایک تازہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ فلپ کارٹ پر T2 5G سیریز کے لیے ایک لینڈنگ پیج بھی لائیو ہوا ہے۔ تصویر میں دو اسمارٹ فونز کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔ ان دو فونز کے نام Vivo T2 5G اور Vivo T2x 5G ہو سکتے ہیں۔ آپ جو تصویر اوپر دیکھ رہے ہیں وہ صرف Vivo T2 5G اور T2x 5G کی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں Vivo T2 5G کے بارے میں تفصیل سے۔

اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو Vivo T2 5G اور T2X 5G فونز FHD+ ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔ فون 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔ T2 میں اسنیپ ڈریگن 695 کی خصوصیات ہونے کی توقع ہے، جبکہ T2X میں Dimensity 700 سے تقویت یافتہ ہونے کا امکان ہے۔

Vivo T2 5G Price In India

Vivo T2 5G کی بھارت میں قیمت

دونوں سمارٹ فونز کی قیمت 20,000 روپے ($243) سے کم ہونے کا امکان ہے۔ بتایا جارہا ہے T2x Vivo کی سب سے سستی 5G اسمارٹ فونز میں سے ایک ہوگی۔ T2 5G سیریز کے مکمل فیچرز ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ لیکن آنے والے وقت میں فون کے بارے میں سب کچھ سامنے آجائے گا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ویوو ایک اور اسمارٹ فون لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، یہ فون Y-Series کا ہوگا اور اسے Vivo Y78+ کا نام دیا جائے گا۔ ہوسکتا یہ فون فی الحال صرف چین میں پیش کیا جائے گا۔ پچھلے مہینے، ماڈل نمبر V2271A والا اسمارٹ فون ویب سائٹ پر درج کیا گیا تھا۔ اب اس فون کو چین میں TENAA سرٹیفیکیشن مل گیا ہے۔ یہ Vivo Y77 کے جانشین کے طور پر آئے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details