حیدرآباد: ویوو نے دو نئے اسمارٹ فونز - Vivo V27 اور V27 Pro لانچ کیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز برانڈ کی V27 سیریز کے حصہ ہیں، جو پریمیم مڈ رینج سیگمنٹ میں آتے ہیں۔ دونوں ہینڈ سیٹس میں برانڈ نے MediaTek Dimensity پروسیسر، Android 13 پر مبنی Funtouch OS 13 اور 50MP کا ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا ہے۔
آپ ان ہینڈ سیٹس کو فلپ کارٹ اور کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔ دونوں ہینڈ سیٹ کورڈ سکرین کے ساتھ آتے ہیں، جبکہ اسمارٹ فونز کافی پتلا ہے جس کی وجہ سے وہ پریمیم لگتا ہے، تو آئیے اس مضمون کے ذریعے جانتے ہیں اس فون کی قیمت اور دیگر خصوصیات۔
Vivo V27 سیریز کی قیمت اور سیل
یہ اسمارٹ فونز کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ کے ساتھ فلپ کارٹ سے بھی خریدے جاسکتے ہیں۔ Vivo V27 Pro کی قیمت 37,999 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ یہ قیمت فون کے 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی ہے۔
وہیں اس کا 8 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ 39,999 روپے اور 12 جی بی + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ 42,999 روپے میں لانچ کیا گیا ہے جبکہ Vivo V27 کا 8GB ،RAM + 128GB اسٹوریج ویرینٹ 32,999 روپے میں دستیاب ہے۔