اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Vivo Launched Two Smartphones: ویوو نے بھارت میں دو اسمارٹ فون لانچ کیا - Vivo launched two smartphones in India

بھارتی اسمارٹ فون مارکیٹ میں ویوو نے دو فونز لانچ کیے ہیں۔ دونوں ہی فونز 5G سپورٹ کے ساتھ آتے ہیں اور ان کی قیمت 20 ہزار روپے سے کم ہے۔ برانڈ نے ان فونز کو Vivo T2 سیریز میں لانچ کیا ہے۔ vivo launches 2 new smartphones with large displays in India

ویوو نے بھارت میں دو اسمارٹ فون لانچ کیا
ویوو نے بھارت میں دو اسمارٹ فون لانچ کیا

By

Published : Apr 11, 2023, 7:21 PM IST

حیدرآباد: ویوو نے بھارتی مارکیٹ میں دو نئے اسمارٹ فونز لانچ کئے ہیں۔ برانڈ کے دونوں فونز Vivo T2 5G اور Vivo T2x 5G ہیں، جو کفایتی قیمت پر آتے ہیں۔ نئے اسمارٹ فونز میں آپ کو اینڈرائیڈ 13 پر بیسڈ FunTouch OS 13 مل جائے گا۔ آپ اس فون کو ملٹیپل کلر آپشن میں بھی خرید سکتے ہیں۔

Vivo T2 5G میں آپ کو اسنیپ ڈریگن 695 5G پراسیسر دستیاب ہے، جب کہ Vivo T2x 5G ہینڈ سیٹ MediaTek Dimensity 6020 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے۔ دونوں ہی ماڈلز میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹورز تک کا آپشن ملتا ہے، تو آئیے اس کی تفصیلات جانتے ہیں۔

اس فون کی قیمت؟

Vivo T2 5G دو کنفیگریشن میں آتا ہے۔ اس کی 6 جی بی ریم + 128 جی بی سٹورز ویرینٹ کی قیمت 18,999 روپے ہے۔ وہیں فون کا 8 جی بی ریم + 128 جی بی سٹورز ویرینٹ 20,999 روپے میں آتا ہے۔ اسے نائٹرو بلیج اور ویلوسٹی ویو شیڈز میں خرید سکتے ہیں۔ Vivo T2x 5G تین کنفیگریشن میں آتا ہے۔

اس کی 4 جی بی ریم + 128 جی بی سٹورز ویرینٹ کی قیمت 12,999 روپے ہے۔ جبکہ 6 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریز ویرینٹ کی قیمت 13,999 روپے ہے۔ ٹاپ ویرینٹ 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریز کے ساتھ آتا ہے، جس کی قیمت 15,999 روپے ہے۔ اسے آپ ارورہ گولڈ، بلیک اور بلیو کلر میں خرید سکتے ہیں۔

Vivo T2 5G کی پہلی سیل 18 اپریل جبکہ Vivo T2x 5G اسمارٹ فون 21 اپریل کو سیل پر آئے گا۔ یہ فون فلپ کارٹ کے علاوہ آف لائن مارکیٹ میں بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔

فون کی خصوصیات کیا ہیں

فیچرز کی بات کریں تو ڈوئل سم سپورٹ والا Vivo T2 5G اسمارٹ فون Android 13 پر بیسڈ Funtouch OS 13 پر کام کرتا ہے۔ اس میں 6.38 انچ کی AMOLED اسکرین ملتی ہے، جو 90Hz ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔ فون اسنیپ ڈریگن 695 پروسیسر پر کام کرتا ہے۔

اس میں 8 جی بی تک ریم اور 128 جی بی سٹورز شامل ہے۔ ہینڈ سیٹ ڈوئل ریئر کیمرہ کے ساتھ آتا ہے اس کا مین لینس 64MP کا ہے۔ وہیں سیکنڈ لینس 2MP کا ہے۔ فرنٹ میں 16MP کا سیلفی کیمرے موجود ہے۔ فون میں 4500mAh بیٹری اور 67W کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں Vivo T2x 5G میں 6.58 انچ کا فل-ایچ ڈی+ ڈِسپلے ملتا ہے۔ اسمارٹ فون میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 6020 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹورز کا آپشن ہے۔ ہینڈ سیٹ 50MP کا ڈوئل ریئر کیمرے سیٹ اپ کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں 8MP کا سیلفی کیمرے موجود ہے۔ فون میں 5000mAh کی بیٹری اور 18W کی چارجنگ سپورٹ دیا گیا ہے۔؎

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details