اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Vivo New Phone Launch ویوو نے بہترین فیچر کے ساتھ اپنا نیا فون لانچ کیا - Vivo launched its new phone with excellent feature

ویوو ٹیک کمپنی نے Vivo Y100 بھارت میں لانچ کیا ہے۔ اس فون میں ڈائمینسٹی 900 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کئی بہترین فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ جو آپ کو اس مضمون کے ذریعے برا رہے ہیں۔

ویوو نے بہترین فیچر کے ساتھ اپنا نیا فون لانچ کیا
ویوو نے بہترین فیچر کے ساتھ اپنا نیا فون لانچ کیا

By

Published : Feb 17, 2023, 12:03 PM IST

حیدرآباد: Vivo نے اپنا نیا مڈ رینج کا اسمارٹ فون Vivo Y100 لانچ کیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون 5G کنیکٹیویٹی کے ساتھ آتا ہے، اس میں رنگ تبدیل کرنے والا بیک پینل موجود ہے۔ کمپنی نے فون میں MediaTek Dimensity 900 chipset استعمال کیا ہے۔ اس مضمون کے ذریعے ہم آپ کو اس فون کی تفصیلات بتانے جارہے ہیں۔

Vivo Y100 کی تفصیلات اور قیمت

Vivo Y100 میں کئی بہترین فیچرز دیے گئے ہیں۔ یہ 6.38 انچ کی AMOLED اسکرین کے ساتھ مکمل HD+ ریزولوشن کے ساتھ آتا ہے۔ اس کی ریزولوشن 2400 × 1080 پکسلز ہے۔ اس کی ریفریش ریٹ 90hz ہے۔ یہ 1300 نٹس تک کی پک برائٹنیس کے ساتھ آتا ہے۔ اس کی سکرین HDR10+ سرٹیفیکیشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اس میں Mali G68 GPU کے ساتھ MediaTek Dimensity 900 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اس فون میں 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج شامل ہے۔ اس نے ریم سپورٹ کو 8GB تک بڑھایا گیا ہے۔

یہ فون اینڈرائیڈ 13 پر مبنی FunTouchOS 13 پر کام کرتا ہے۔ فوٹو گرافی کی بات کریں تو اس کے ریئر میں ٹریپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ اس کے پرائمری کیمرہ میں 64 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ اس کے ساتھ 2-2 میگا پکسل کے سینسر دیے گئے ہیں۔ سیلفی کے لیے اس کے لیے فرنٹ 16 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس فون میں 44W FlashCharge فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4500mAh بیٹری لگا ہوا ہے۔ فون کو میٹل بلیک، ٹوائی لائٹ گولڈ اور پیسیفک بلیو کلر آپشنز میں لانچ کیا گیا ہے۔ یہ فون گولڈ اور نیلے کلر سن لائٹ کی روشنی میں اپنا رنگ بدل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

فون کی قیمت اور دستیابی

Vivo Y100 کے 8GB + 128GB ورژن کی قیمت بھارت میں 24,999 روپے رکھی گئی ہے۔ کمپنی اس پر 1000 روپے کی فوری رعایت دے رہی ہے۔ یہ رعایت HDFC، ICICI اور SBI کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کو دی جا رہی ہے۔ فون کو فلپ کارٹ یا ویوو اسٹور سے خریدا جا سکتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details