حیدرآباد: ڈیجیٹل پیمنٹ کا استعمال کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ لوگ Paytm اور PhonePe کا استعمال UPI پیمنٹ کرنے میں کرتے ہیں۔ اب دونوں کمپنیاں ایک نئی فیچر پر کام کر رہی ہیں۔ بغیر UPI PIN کا استعمال کئے ٹرانجیکشن پورا کیا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر انسٹینٹ پیمنٹ کرنے میں کافی کام آئے گا۔
تاہم، لین دین کی حد صرف 200 روپے تک ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کمپنیاں UPI لائٹ کو اینٹیگریٹ کرنے کے اڈوانس اسٹیج میں ہیں۔ اس رپورٹ کو دی اکنامک ٹائمز نے شائع کیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پہلے پے ٹی ایم اپنے ایپ کے لیے یو پی آئی لائٹ سروس کو ایک ماہ کے اندر جاری کرے گی۔ اس کے بعد PhonePe اس سروس کو متعارف کرائے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو UPI لائٹ سروس جاری کرنے والا Paytm پہلا تھرڈ پارٹی ایپ بن جائے گا۔
چھوٹا لین دین میں فائدہ ہوگا