اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

UAE Moon Mission Launch: یو اے ای کا راشد مون روور کامیابی سے لانچ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اتوار کے روز راشد مون روور کو کامیابی سے لانچ کیا جو چاند کی سطح پر اس کا پہلا مشن ہے۔ UAE Moon Mission Launch

یو اے ای کا راشد مون روور کامیابی سے لانچ
یو اے ای کا راشد مون روور کامیابی سے لانچ

By

Published : Dec 12, 2022, 12:40 PM IST

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اتوار کے روز راشد مون روور کو کامیابی سے لانچ کیا جو چاند کی سطح پر اس کا پہلا مشن ہے۔ دبئی میں محمد بن راشد خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) کے مطابق راشد مون روور قیمتی ڈیٹا اور تصاویر فراہم کرے گا اور ساتھ ہی نظام شمسی، سیارے اور زندگی سے متعلق معاملات پر سائنسی ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔ UAE Moon mission successfully launched

متحدہ عرب امارات کا راشد مون روور کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ اسپیس فورس اسٹیشن سے اسپیس ایکس فالکن- 9 راکٹ پر جاپانی مون لینڈر ہاکوٹو -آر کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لانچ کے بعد ٹویٹ کیا کہ "راشد مون روور متحدہ عرب امارات کے اہم خلائی پروگرام کا حصہ ہے، جو چاند کی سطح کے لیے لانچ کیا گيا ہے۔

مزید پڑھیں:

اماراتی خلائی مرکز نے ستمبر میں چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مشترکہ خلائی تحقیق کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس میں چانگ-7 راکٹ پر چاند پر اگلا اماراتی روور بھیجنے کا پروگرام ہے جسے 2026 میں لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ UAE Moon mission successfully launched

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details