اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Children's New Model for Medical Emergencies: دو بچوں نے میڈیکل ایمرجنسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا نیا ماڈل ایجاد کیا - Children new model for medical emergencies

کرناٹک میں کلاس ساتویں اور چوتھی میں پڑھنے والے دو طلبا ہرش وردھن اور نرنت نے اپنی کوڈنگ صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا نیا ماڈل بنایا ہے۔ جہاں نرنت نے ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ کا ایک ماڈل تیار کیا ہے، وہیں ہرش وردھن نے ایک ایسا روبوٹ ڈیزائن کیا ہے جو ادویات کے نقل و حمل میں مدد کرتا ہے۔ Young Minds Invent New Transport System to Save Lives During Medical Emergency

دو بچوں نے میڈیکل ایمرجنسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا نیا ماڈل ایجاد کیا
دو بچوں نے میڈیکل ایمرجنسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا نیا ماڈل ایجاد کیا

By

Published : Jun 8, 2022, 9:46 PM IST

بنگلور:کرناٹک کے دو طلبا نے اپنی کوڈنگ صلاحت کا استعمال کرکے ہسپتالوں کی ضرورت کے مطابق نیا اختراعی ماڈل تیار کیا ہے۔ اس ماڈل کو خاص طور پر کووڈ-19 کے دوران ہونے والی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جن دو بچوں نے اس ماڈل کو تیار کیا اس میں سے ایک بنگلورو کے گیتانجلی ودیالیہ میں ساتویں جماعت کے طالب علم ہرش وردھن ہیں جب کہ دوسرے نرنت فریڈم انٹرنیشنل اسکول میں کلاس چار کے طالب علم ہیں۔ Young minds invent new transport system to save lives during medical emergency


معلومات کے مطابق یہ دونوں بچے ایس پی روبوٹک ورکس کا حصہ ہیں۔ دونوں نے ہسپتال میں طبی سامان کو ایک طرف سے دوسرے طرف لے جانے کے لیے ایک جدید ٹرانسپورٹ سسٹم تیار کیا ہے، ہرش وردھن نے میڈیکل سپورٹ ٹرانسپورٹ روبوٹ بنایا ہے جس میں اس نے روبوٹ کو ضروری کاموں کرنے کے لیے کوڈنگ کی ہے۔ یہ روبوٹ نرس کے پاس رہے گا جس کی وجہ سے انہیں دوسرے ملازم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس حوالے سے ہرش وردھن نے کہا 'میں نے اس پروجیکٹ کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ پچھلے دو سالوں کے دوران تقریباً ہر اسپتال میں طبی عملے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس وجہ سے میں ایک ایسا روبوٹ بنانا چاہتا تھا جو ڈاکٹروں اور نرسوں کی مدد کرے۔ میں نہیں چاہتا کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے درکار طبی سامان کی گاڑیوں کو کھینچنے اور آگے بڑھانے میں وقت ضائع کریں۔ نتیجے کے طور پر مینے ایک معاون ٹرانسپورٹر بنایا ہے جو خود بخود ہسپتال کے عملے کی مدد کرے گا۔ Children Invented a New Model of Transport for Medical Emergencies

دو بچوں نے میڈیکل ایمرجنسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا نیا ماڈل ایجاد کیا

وہیں نرنت نے اپنی ایجاد کے بارے میں بتایا، 'مینے ہسپتال کے لیے ایک ٹرانسپورٹ سسٹم تیار کیا ہے جو ایمرجنسی میں مریضوں کو وقت پر ہسپتال لے جائے گا، یہ سڑکوں پر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے کسی کی جان نہ جائے اس بات کو یقینی بنائے گا۔ اس نے کہا، میں نے بہت کچھ پروگرامنگ سیکھی ہے۔ اب میں اپنے کوڈ میں غلطیوں کو آسانی سے تلاش اور ٹھیک کر سکتا ہوں۔ Children's New Model for Medical Emergencies

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ دونوں طلبا نے نیشنل کوڈنگ اینڈ روبوٹکس چیلنج (NCRC) میں حصہ لیا، جو 7-16 سال کی عمر کے بچوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہاں وہ کوڈنگ سیکھ سکتے ہیں۔ NCRC ایک قومی کوڈنگ اور روبوٹکس چیلنج ہے جہاں نوجوانوں کو ایک سوال دیا جاتا ہے اور اسے حل کرنے کے لیے ان کی کوڈنگ طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس دوران نرنت اور ہرش وردھن کی اس ایجاد کو لاکھوں پروجیکٹوں کے درمیان سے منتخب کیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details