نئی دہلی: ٹویٹر نے اینڈرائڈ ڈیوائس پر ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) فیچر کے لیے ایک نیا انٹرفیس شروع کیا ہے، جو آئی او ایس سے زیادہ ماثر ہے۔ ڈی ایم کے نئے تجربے کو حاصل کرنے کے لیے اینڈرائیڈ ٹویٹر صارف اپنے ایپ کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ Twitter unveils new user interface for DM on Android
ٹویٹر نے کہا کہ انہوں نے اینڈرائیڈ ڈیوائس پر ڈی ایم کے استعمال کے طریقے میں اصلاح کی ضرورت محسوس کیا تھا۔ جس کی وجہ سے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے صارف انٹرفیس کی اسکریننگ نمائش اور ردعمل میں بہتری پیش کیا ہے۔
ٹویٹر نے حال ہی میں ڈی ایم میں تبدیلی کی ہے، جس میں چیٹ کے ساتھ ساتھ ایک سے زیادہ لوگوں کو ٹویٹ کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔ Twitter unveils new user interface for DM on Android