اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Twitter to Create Content Moderation Council: ٹویٹر کی اپنی کنٹنٹ ماڈریشن کونسل ہوگی، ایلن مسک - Tesla CEO Elon Musk

ایلون مسک نے ہفتے کے روز کہا کہ پلیٹ فارم پر ضروری ماڈریشن فیصلے کرنے کے لیے ٹوئٹر کی اپنی کنٹینٹ ماڈریشن کونسل بنائی جائے گی جو کنٹینٹ پر تمام بڑے فیصلے کرے گی۔

ٹویٹر کی اپنی کنٹنٹ ماڈریشن کونسل ہوگی: ایلن مسک
ٹویٹر کی اپنی کنٹنٹ ماڈریشن کونسل ہوگی: ایلن مسک

By

Published : Oct 29, 2022, 1:57 PM IST

نئی دہلی: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ہفتے کے روز کہا کہ پلیٹ فارم پر ضروری موڈریشن فیصلے کرنے کے لیے ٹوئٹر کی اپنی کنٹینٹ ماڈریشن کونسل بنائی جائے گی۔ ٹویٹر کے نئے مالک نے کہا کہ کونسل کی تشکیل سے پہلے مواد پر کوئی بڑا فیصلہ یا اکاؤنٹ کی بحالی نہیں ہوگی۔ مسک نے کہا کہ ٹویٹر وسیع پیمانے پر کنٹینٹ ماڈریشن کونسل قائم کرے گا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ٹوئٹر کے کنٹینٹ ماڈریشن پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ مسک نے ٹوئٹر کو آزاد پلیٹ فارم بنانے کا ہدف رکھتے ہوئے کہا کہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ پلیٹ فارم پر واپس آنے کی اجازت دینے پر غور کریں گے۔ حالانکہ اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کنٹینٹ ماڈریشن کونسل ہی ممنوعہ اکاؤنٹ کو بحال کرنے پر فیصلہ کرے گی۔یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کے ساتھ ایک نئی فائلنگ کے مطابق، مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو نجی طور پر لے لیا ہے۔ کمپنی اسٹاک کو 8 نومبر کو نیویارک اسٹاک ایکسچینج سے ہٹا دیا جائے گا۔ ٹوئٹر ڈیلسٹنگ اسی دن ہوگی جس دن امریکی وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

مسک کا ٹوئٹر پر سخت کنٹرول ہوگا۔ موجودہ اراکین کو ہٹانے کے بعد ٹویٹر ممکنہ طور پر ایک نیا بورڈ بنائے گا۔ امکان ہے کہ مسک اس وقت ٹویٹر کے سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے۔ Twitter to Create Content Moderation Council

ABOUT THE AUTHOR

...view details