اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Twitter Action Against Journalists ایلون مسک کے خلاف لکھنے والے صحافیوں کا اکاؤنٹ معطل - Twitter Action Against Journalists

ٹوئٹر کے نئے باس ایلون مسک نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے ان تمام صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کر دیا ہے جنہوں نے ٹوئٹر اور ایلون مسک کے خلاف لکھا تھا۔

مسک کے بارے میں لکھنے والے صحافیوں کا اکاؤنٹ معطل
مسک کے بارے میں لکھنے والے صحافیوں کا اکاؤنٹ معطل

By

Published : Dec 16, 2022, 12:14 PM IST

ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سے ہی اس کے نئے مالک ایلون مسک ایک کے بعد ایک سخت فیصلے لیتے جو رہے ہیں اور اب انہوں نے ان تمام صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کر دیا ہے جنہوں نے ان کے خلاف لکھا تھا۔ جن صحافیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو معطل کیا گیا ہے، ان میں نیویارک ٹائمز، سی این این، واشنگٹن پوسٹ جیسے اداروں سے وابستہ صحافی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جن صحافیوں کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے انہوں نے مسک اور ٹویٹر میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں لکھا تھا۔ Twitter suspends journalists who wrote about Elon Musk

حالانکہ اس حوالے سے اب تک نہ تو ٹویٹر اور نہ ہی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کوئی جواب دیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹویٹر سے صحافیوں کی پرانی ٹویٹس بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ Twitter suspends journalists who wrote about Elon Musk

وہیں ایلون مسک نے عوامی طور پر دستیاب ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ان کے نجی جیٹ کو ٹریک کرنے والے اکاؤنٹس کو بھی مستقل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹویٹر نے بدھ کو اپنے قوانین میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور اب ان تبدیلیوں کے بعد کسی بھی شخص کو مسک کی مرضی کے بغیر موجودہ لوکیشن شیئر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ Twitter suspends journalists who wrote about Elon Musk

مزید پڑھیں:

اکاؤنٹ معطل کرنے کے بعد ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکسنگ قوانین کا اطلاق صحافیوں پر بھی ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کی ذاتی معلومات شیئر کرنے پر اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔ ڈوکسنگ کا مطلب ہے کسی کی ذاتی معلومات کو ان کی اجازت کے بغیر آن لائن پوسٹ کرنا۔ Twitter suspends journalists who wrote about Elon Musk

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details