اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Twitter Blue Service: ٹویٹر کی بلیو سروس نے تین ماہ میں 11 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے - ٹویٹر کی بلیو سروس عالمی سطح پر لانچ

ٹویٹر کی بلیو سروس نے تین ماہ میں 11 ملین ڈالر کی کمائی کرلی ہے، یہ اعدا و شمار ایپ انٹیلی جنس فرم سینسر ٹاور کے ڈیٹا کے حوالے سے آیا ہے۔ Twitter paid Blue service earns just $11 mn

ٹویٹر کی بلیو سروس نے تین ماہ میں 11 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے
ٹویٹر کی بلیو سروس نے تین ماہ میں 11 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے

By

Published : Mar 25, 2023, 3:46 PM IST

نئی دہلی: ٹویٹر کو حاصل کرنے کے بعد ایلون مسک چاہتے تھے کہ تمام ٹویٹر صارفین بلیو بیج کی ادائیگی کریں، تازہ ترین اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ تین ماہ قبل ٹوئٹر کی جانب سے بلیو سروس کی شروعات کی گئی تھی۔ جس کے بعد سے اب تک اس سروس نے 11 ملین ڈالر کی کمائی کر لی ہے۔ ٹیک کرنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ اعدا و شمار ایپ انٹیلی جنس فرم سینسر ٹاور کے ڈیٹا کے حوالے سے دیا گیا ہے، بلیو سروس کا ٹیک اپ 'بہت کم' رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا، "$11 ملین ایک چھوٹا سا اعداد و شمار ہے، یہ تخمینہ ویب پر مبنی سبسکرپشنز کو کور نہیں کرتا ہے۔ ٹویٹر نے اپنی بلیو سروس سبسکرپشن کو عالمی سطح پر لانچ کردیا ہے، تاہم ٹویٹر نے 1 اپریل سے لیگیسی چیک مارک کو ہٹانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اس اقدام سے ٹوئٹر کو مستقبل میں مزید ڈالر کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے اپنے یومیہ اور ماہانہ فعال صارفین کو شیئر کرنا بھی بند کر دیا ہے۔ وہیں مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹویٹر یکم اپریل سے انفرادی صارفین اور تنظیموں دونوں کے لیے نیلے رنگ کے تصدیق شدہ نشانات کو ہٹا دے گا۔

مزید پڑھیں:

ٹوئٹر بلیو کی قیمت انفرادی صارفین کے لیے بھارت میں 9,400 روپے سالانہ (یا 900 روپے ماہانہ) ہوگی۔ٹویٹر بلیو اب عالمی سطح پر دستیاب ہے اور اگر صارفین ویب براؤزر کے ذریعے سائن اپ کرتے ہیں تو ہر ماہ $7 میں بلیو سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details