نئی دہلی: ٹویٹر نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، اس فیچر کے ذریعے آنکھوں سے محروم لوگ نئی امیج ٹویٹس کے ساتھ تصاویر کو بھی پڑھ سکیں۔ Twitter New Feature Launch
نیا فیچر متبادل متن تصویر میں کیا ہے اس کی تحریری وضاحت فراہم کرتا ہے جس کو نابینا لوگ اسکرین ریڈر سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے پڑھ سکتے ہیں۔
جب بھی آپ ٹویٹ میں کوئی تصویر شامل کرتے ہیں، تو آپ کے پاس متبادل متن کا استعمال کرتے ہوئے اس تصویر کے بارے میں وضاحت کرنے کا اختیار ہوتا ہے، جسے ڈیجیٹل تصویر کی تفصیل بھی کہا جاتا ہے۔ Twitter has launched new feature globally
کمپنی نے کہا کہ ہمارا نیا امیج ریمائنڈر ایک فیچر ہے جو آپ کو ٹویٹر پر اپ لوڈ اور شیئر کی جانے والی ہر تصویر میں الٹ ٹیکسٹ شامل کرنے کی اچھی عادت بنانے کی ترغیب دیگی۔