حیدرآباد: مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے بھارت میں بھی سبسکرپشن سروس کی شروعات کردی ہے۔ بھارت میں ٹویٹر بلیو سروس کی قیمت 650 روپے ماہانہ سے شروع کی گئی ہے۔ ویب صارفین کو ٹوئٹر بلیو کے لیے 650 روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔ جب کہ آئی فون صارفین کے لیے یہ ماہانہ 900 روپے ہو گا۔
ایلون مسک نے گذشتہ سال 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر خریدا تھا۔ تب سے اس نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم میں کافی تبدیلیاں کی ہیں۔ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹویٹر بلیو سروس کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس کے تحت، آپ کو ٹویٹر کے کچھ اضافی خدمات کے لئے چارج ادا کرنا پڑے گا۔
ٹوئٹر نے حال ہی میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں ٹوئٹر بلیو سروس شروع کی تھی۔ ان ممالک میں، ویب صارفین کے لیے ٹوئٹر کا بلیو سبسکرپشن چارج $8 ماہانہ ہے۔ سالانہ سبسکرپشن لینے پر $84 خرچ کرنے ہوں گے۔ ٹویٹر اینڈرائیڈ صارفین سے $3 مزید چارج کرکے گوگل کو کمیشن ادا کرے گا۔
ساتھ ہی اب یہ سروس بھارت میں بھی شروع ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھارت میں ٹوئٹر بلیو سروس لینے کے لیے ویب صارفین کو ماہانہ 650 روپے ادا کرنے ہوں گے، جب کہ موبائل صارفین کے لیے اس کا چارج 900 روپے ماہانہ ہے۔ تاہم سالانہ سبسکرپشن لینے کے لیے 6800 روپے ادا کرنے ہوں گے۔