نئی دہلی: ٹنڈر نے اپنی ڈیٹنگ ایپ کے لیے تصویر کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اب صارفین کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے سیلفی ویڈیوز پوسٹ کرنی ہوں گی۔ اس سے معلوم ہوگا کہ پروفائل فوٹو میں نظر آنے والا شخص اور اکاؤنٹ چلانے والا ایک ہی ہے۔ ایپ پر اس طریقے سے تصدیق شدہ صارفین اپنے ٹنڈر میچز سے ویڈیو سیلفیز بھی مانگ سکتے ہیں۔ نئے فیچر سے صارفین کی پرائیویسی بھی بہتر ہوگی۔ فوٹو تصدیق شدہ ممبران اپنی میسج سیٹنگ میں جا کر انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا انہیں میسج کرنے والے ممبر فراڈ تو نہیں۔
Tinder کی ویڈیو سیلفی کی تصدیق کا عمل عالمی سطح پر شروع ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صرف فوٹو تصدیق شدہ ممبران کے پیغامات وصول کرنے کا فیچر اگلے چند ماہ میں شروع کر دیا جائے گا۔ ٹنڈر کا یہ نیا فیچر ایپ ممبران کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔ اس کے ذریعے صارفین آسانی سے جان سکتے ہیں کہ وہ جس فرد کو ڈیٹ کرنے جا رہے ہیں وہ اصلی ہیں یا نہیں۔ کمپنی کا خیال ہے کہ اگر 18 سے 25 برس کی عمر کے ممبران فوٹو ویری فکیشن کا استعمال کرتے ہیں تو ان کے میچ پارٹنر ملنے کے امکانات 10 فیصد بڑھ جائیں گے۔