چنئی: چاند کو فتح کرنے کے لیے نکلنے والے چندریان-3 نے جمعرات کو اپنے مشن میں ایک اور انتہائی اہم سنگ میل عبور کیا جس میں وکرم لینڈر ماڈیول کامیابی کے ساتھ پروپلشن ماڈیول سے الگ ہو گیا اور اس نے اپنا اگلا سفر شروع کر دیا۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے مطابق اب لینڈر روور کو لے کر اکیلے سفر کرے گا اور اسے 23 اگست کی شام چاند کے جنوبی قطب کی سطح پر اترنا ہے۔ اس کے لیے تمام مشقیں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسرو کے مطابق اس مرحلے کے کامیاب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ چندریان 3 کے تمام سسٹم ٹھیک سے کام کر رہے ہیں۔
چندریان 3 کو 14 جولائی کو سری ہری کوٹا، آندھرا پردیش میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا تھا۔