اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Tesla EV Sales Surge ٹیسلا امریکی ای وی مارکیٹ میں لیڈ کررہی ہے - Tesla EV sales surge

ٹیسلا 50 فیصد سے زیادہ شیئر کے ساتھ امریکہ EV مارکیٹ میں سب سے آگے ہے، ٹیسلا دیگر 17 آٹوموٹیو کمپنیوں سے زیادہ ای وی کاریں فروخت کررہا ہے۔ Tesla is leading the US EV market

ٹیسلا امریکی ای وی مارکیٹ میں لیڈ کر رہی ہے
ٹیسلا امریکی ای وی مارکیٹ میں لیڈ کر رہی ہے

By

Published : Apr 5, 2023, 7:54 PM IST

سین فرانسسکو: ایلون مسک کے زیر انتظام ٹیسلا 50 فیصد سے زائد شیئر کے ساتھ امریکہ میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) مارکیٹ میں سب سے آگے ہے، جو کہ دیگر 17 آٹوموٹیو کمپنیوں سے زیادہ کاریں فروخت کررہی ہے۔ کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق، EV کی فروخت 2022 میں تمام امریکی مسافر گاڑیوں کی فروخت کا 7 فیصد ہے، جو 54.5 فیصد (سال در سال) بڑھ رہی ہے۔

تحقیقی تجزیہ کار ابھیک مکھرجی کے مطابق، "ٹیسلا کا امریکی ای وی مارکیٹ پر غلبہ ہے، جب کہ دیگر آٹو موٹیو کمپنیاں جیسے فورڈ، جنرل موٹرز، سٹیلنٹِس، ووکس ویگن اور ہنڈائی، ٹیسلا سے مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔" لوسڈ موٹرز، کرما، فِسکر اور ونفاسٹ جیسے نئے کمپنیاں مارکیٹ کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے یو ایس ای وی اسپیس میں داخل ہونے کوششیں کر رہی ہیں۔

مکھرجی نے کہا کہ Tesla کے ذریعے حالیہ قیمتوں میں کٹوتی اور Tesla کے ماڈل Y کے تمام ورژن EV ٹیکس کریڈٹ سبسڈی کے اہل ہوگئے ہیں، اس لیے یہ توقع کی جاتی ہے کہ Tesla کا مارکیٹ شیئر سب سے زیادہ ہوگا۔ بیٹری EV (BEV) کی فروخت سال در سال تقریباً 70 فیصد بڑھی ہے، جو 2022 میں تمام EV کی فروخت کا 80 فیصد سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:

ٹاپ 10 بیسٹ سیلر لسٹ میں ٹیسلا کے چار ماڈلز شامل ہیں۔ جبکہ Hyundai کی IONIQ5 اور Kia کی EV6 نے اپنے امریکی لانچ کے ایک سال کے اندر اس فہرست میں شامل ہو کر ای وی مارکٹ کو متاثر کیا ہے۔ اس حوالے سے ریسرچ ڈائریکٹر جیف فیلڈہیک نے کہا، "2023 میں، EV کی فروخت 1.9 ملین سے زائد یونٹس تک پہنچنے کی امید کی جارہی ہے، لیکن صرف اس صورت میں کہ 2022 کی طرح معاشی خرابیوں کا مارکیٹ پر اثر نہ پڑے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details