اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Tata Tiago EV: ٹاٹا کی ٹیاگو الیکٹرک کار لوگوں کی پہلی پسند

ٹاٹا کی ٹیاگو الیکٹرک کار کو لوگ خوب پسند کررہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق چار ماہ کے اندر Tiago EV کے 10,000 یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔ Tata Tiago electric car is first choice of people

ٹاٹا کی ٹیاگو الیکٹرک کار لوگوں کی پہلی پسند
ٹاٹا کی ٹیاگو الیکٹرک کار لوگوں کی پہلی پسند

By

Published : May 8, 2023, 7:18 PM IST

حیدرآباد: ٹاٹا موٹرز نے تمام نئی Tiago EV کو ستمبر 2022 میں متعارف کرایا تھا لیکن اس کی ڈیلیوری اس سال فروری سے شروع ہوئی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نے چار ماہ کے اندر Tiago EV کے 10,000 یونٹس فروخت کیے ہیں، جو اس کار کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ Tiago EV کی پری بکنگ ستمبر 2022 میں شروع ہوئی تھی، بکنگ شروع ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر 10,000 لوگوں نے اس کار کی اڈوانس بکنگ کی تھی۔ Tata Motors کو دسمبر 2022 کے آخر تک Tiago EV کے 20,000 آرڈر موصول ہوئے تھے۔ تاہم کمپنی کے پاس 2023 میں اس کی جانکاری نہیں ہے کہ اس نے اب تک Tiago EV کی کتنی کار ڈیلیور کی ہے۔

Tata Tiago EV بھارت میں سب سے سستی الیکٹرک کاروں میں سے ایک ہے اور یہ دو بیٹری پیک آپشنز کے ساتھ دستیاب ہے، جو 19.2 kWh اور 24 kWh کے ہیں۔ دونوں بیٹریوں کے ساتھ کار میں پائی جانے والی الیکٹرک موٹر بالترتیب 60bhp اور 74bhp جینریٹ کرتی ہے۔ 19.2 kWh بیٹری پیک ایک مکمل چارج پر 250KM جبکہ 24 kWh بیٹری پیک سنگل فل چارج پر چارج پر 315 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج پیش کرتا ہے۔ اس ای وی کو ڈی سی فاسٹ چارجر سے ایک گھنٹے کے اندر چارج کیا جا سکتا ہے جبکہ نارمل چارجنگ سے 8.7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Tata Tiago EV کی قیمت 8.69 لاکھ روپے سے لے کر 11.99 لاکھ روپے تک ہے۔ ایکس شو روم۔ یہ براہ راست MG Comet EV، Citroen eC3 اور Tata Tigor EV کا مقابلہ کرتا ہے۔ MG Comet EV کو حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے اور اب یہ ملک کی سب سے سستی الیکٹرک کار بن گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details