ریاض:سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولم اینڈ منرلز کے طلبہ نے جدید ڈرون تیار کر لیا ہے جس کی نمائش بھی کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولم اینڈ منرلز کے طلبہ نے جدید ڈرون تیار کر لیا ہے جس کی نمائش بھی کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کی تیاری میں کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز اور شہزادہ سلطان سینٹر برائے ریسرچ اینڈ ڈیفنس اسٹڈیز کی جانب سے بھر پور تعاون حاصل رہا۔
رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون جدید اور انتہائی حساس ہے جس کی تیاری میں چار ماہ کا وقت لگا۔ اس میں انتہائی حساس کیمرے، بیٹری، لائٹنگ، اسپیکرز اور بیٹری چارجر استعمال کیے گئے ہیں۔ یہ ڈرون نہ صرف سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی بلکہ سرحدوں کی نگرانی اور افراد کی شناخت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ڈرون کے خالق گروپ کے ایک رکن حسین عندس کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون 6 طلبہ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہمارا پروجیکٹ مختلف شعبوں پر مشتمل تھا جن میں صنعتی انجینیئرنگ، الیکٹرومیکینکل، سول انجینیئنر اور ایئر اسپیس اینڈ ایوی ایشن شامل تھے۔