اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Pegasystems Plans To Layoff 4% Of Workforce سافٹ ویئر کمپنی پیگاسسٹمز میں ملازمین کی چھٹنی - پیگاسسٹمز کے شیئر ہولڈرز کو بھاری نقصان

سافٹ ویئر کمپنی Pegasystems کی جانب سے اپنے 4 فیصد ملازمین کی چھٹنی کی جائے گی۔ وہیں امیزن نے تقریباً 18,000 ملازمین کی برطرفی کا اعلان کیا تو سیلز فورس نے تقریباً 7000 ملازمین کو کمپنی چھوڑنے کو کہا ہے۔

سافٹ ویئر کمپنی پیگاسسٹمز میں ملازمین کی چھٹنی
سافٹ ویئر کمپنی پیگاسسٹمز میں ملازمین کی چھٹنی

By

Published : Jan 11, 2023, 4:50 PM IST

سین فرانسسکو: سافٹ ویئر کمپنی پیگاسسٹمز نے اپنی 6,000 ملازمین میں سے 4 فیصد ملازمین کی چھٹنی کرے گا۔ کمپنی 2023 میں مندی آنے کی خدشہ ظاہر کررہی ہے۔ یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کے ساتھ ایک فائلنگ میں، فرم نے کہا کہ 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کو بڑے خسارے کا امکان ہے۔ Software company Pegasystems to lay off 4% workforce

کمپنی کی جانب سے دئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی تعداد میں کٹوتی 'کمپنی کے گو ٹو مارکیٹ آپریٹنگ ماڈل کو بہتر بنانے کے 'ہدف کا ایک حصہ ہے۔' بوسٹن بزنس جرنل کے مطابق، کمپنی اپنے 'گو ٹو مارکیٹ آپریٹنگ ماڈل' کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع جائزہ میں مصروف ہے۔

کمپنی کے ایک رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پیگاسسٹمز کے شیئر ہولڈرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ اسٹاک کے شیئر کی قیمت 69 فیصد گر گئی ہے۔ جس کی وجہ سے تین سالوں میں منافع بھی سرمایہ کاروں کے لیے مایوس کن رہا ہے۔ وہین سافٹ ویئر کمپنی امیزن اور سیلز فورس نے نئے سال 2023 میں بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفی کا اعلان کیا ہے۔

امیزن نے تقریباً 18,000 ملازمین کی برطرفی کا اعلان کیا تو سیلز فورس نے تقریباً 7000 ملازمین کو کمپنی چھوڑنے کو کہا ہے۔ امیزن کے سی ای او اینڈی جیسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'مجھے امید ہے کہ 2023 کے اوائل میں ملازمین کی بڑی تعداد میں چھٹنی ہوگی۔ Software company Pegasystems to lay off 4% workforce

مزید پڑھیں:

برطرفی کی رپورٹ جاری کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق، ٹیک کمپنیوں نے نئے سال کے صرف پانچ دنوں میں 28,000 سے زائد ملازمین کو برطرف کیا ہے۔ تاہم 2022 میں 1,168 کمپنیوں نے 2,43,468 ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details