سان فرانسسکو: مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ اپنی پیڈ سبسکرپشن سروس 'اسنیپ چیٹ پلس' میں تین نئے فیچرز شامل کر رہا ہے، جس میں کسٹمائزیشن آپشن بھی شامل ہے۔ ٹیک کرنچ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق Snapchat Plus کے سبسکرائبرز اب کیمرہ کیپچر بٹن، ایپلیکیشن آئیکن، اور دیگر ایپ کو حسب ضرورت مزید ذاتی بناسکتے ہیں۔ Snapchat will introduce three new features soon
صارفین کیمرہ کیپچر بٹن کو دل یا ساکر بال جیسے کسی خاص رنگ یا شکل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سبسکرائبرز اب نئے 'چیٹ وال پیپر' فیچر کے ساتھ اپنی چیٹس میں کسٹم بیک گراؤنڈ شامل کر سکتے ہیں۔ سبسکرائبرز نئے 'گفٹنگ' فیچر کے ساتھ کسی دوست کو اسنیپ چیٹ پلس سبسکرپشن بھی بھیج سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ ان تینوں فیچر کو اسی مہینے میں متعارف کرائے گا۔
مزید پڑھیں: