اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Fb Users Losing Followers: زکربرگ سمیت فیس بک صارفین کے فالوورز میں کمی

مارک زکربرگ سمیت متعدد میٹا ملکیت والے فیس بک صارفین نے کسی نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے زیادہ تر فالوورز کھو چکے ہیں۔ 10,000 سے زائد فالوورز کھونے کے بعد زکربرگ کے فالوورز کی تعداد اب 119 ملین رہ گئی ہے۔

زکربرگ سمیت فیس بک صارفین کے فالوورز میں کمی
زکربرگ سمیت فیس بک صارفین کے فالوورز میں کمی

By

Published : Oct 13, 2022, 5:41 PM IST

سان فرانسسکو: کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ سمیت متعدد میٹا ملکیت والے فیس بک صارفین نے کسی نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے زیادہ تر فالوورز کھو چکے ہیں۔ 10,000 سے زائد فالوورز کھونے کے بعد زکربرگ کے فالوورز کی تعداد اب 119 ملین رہ گئی ہے۔ کئی صارفین نے اس مسئلے کی شکایت مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے ذریعے کی ہے۔ Several Facebook users, including Mark Zuckerberg, lose followers

مشہور مصنف تسلیمہ نسرین نے ٹویٹ کیا، "فیس بک نے ایک سونامی پیدا کی، جس نے میرے تقریباً 900,000 سے زیادہ فالوورز کو ختم کر دیا اور صرف چند 9000 رہ گئے ہیں۔ مجھے فیس بک کی کامیڈی پسند ہے۔" میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تکنیکی خرابی کے باعث فالوورز میں غیر متوقع کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

  • Truth Social App available on Google Play: ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل ایپ گوگل پلے اسٹور پر دوبارہ دستیاب

اس دوران گزشتہ ہفتے، میٹا نے کم از کم 1 ملین فیس بک صارفین کو 400 سے زیادہ نقصان دہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے بارے میں متنبہ کیا ہے جو انہیں ان کی لاگ ان آئی ڈی چوری کرنے کا ہدف بنا رہے ہیں۔ Several Facebook users, including Mark Zuckerberg, lose followers

کمپنی کے مطابق، اس نے ایپل اور گوگل کو اپنے نتائج کی اطلاع دی ہے اور ممکنہ طور پر متاثرہ لوگوں کو ان کے اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے میں مزید مدد فراہم کر رہی ہے۔

آئی اے این ایس

ABOUT THE AUTHOR

...view details