اردو

urdu

Samsung Galaxy A Series: سام سنگ بھارت میں دو 5جی اسمارٹ فونز لانچ کرے گا

سام سنگ جلد اپنے دو نئے اسمارٹ فونز Galaxy A14 5G اور Galaxy A23 5G کو لان کرے گا، جس شروعاتی قیمت 15,000 روپے ہوگی۔

By

Published : Jan 7, 2023, 3:04 PM IST

Published : Jan 7, 2023, 3:04 PM IST

سام سنگ بھارت میں دو 5جی اسمارٹ فونز لانچ کرے گا
سام سنگ بھارت میں دو 5جی اسمارٹ فونز لانچ کرے گا

نئی دہلی: سام سنگ اس ماہ دو نئے Galaxy A سیریز کے اسمارٹ فونز کے ساتھ بھارت میں اپنے 5G پورٹ فولیو کو وسعت دے گا۔ صنعتی ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ نئے اسمارٹ فونز (Galaxy A14 5G اور Galaxy A23 5G) جنوری کے وسط میں ملک میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے جس کی قیمت تقریباً 15,000 روپے سے شروع ہوں گی۔ Samsung Galaxy A series will launch this month

Galaxy A14 5G میں بہترین تجربے کے لیے 6.6 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین ہونے کا امکان ہے۔ اس میں 50 MP کا پیچھے والا کیمرہ، 5000 mAh بیٹری اور اوکٹا کور پروسیسر شامل ہوگا۔ گلیکسی اے سیریز کو نوجوان صارفین کے لیے سستی قیمت پر مضبوط کارکردگی اور جدید خصوصیات لانے کے لیے جانا جاتا ہے۔

جنوبی کوریا کی ٹیک کمپنی اس سال ملک میں اپنی قیادت کو مستحکم کرنے کے لیے کئی 5G اسمارٹ فونز کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ سام سنگ کو 2022 میں بھارت میں 5G سمارٹ فون بنانے والے سرکردہ کمپنی کے طور پر دیکھا گیا، جس کو اپنے جدید ٹیکنالوجی 5G آلات کے بڑے پورٹ فولیو کی حمایت حاصل ہے۔ Samsung Galaxy A series will launch this month

مزید پڑھیں:

کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق، تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں سام سنگ نے بھارت میں 5G اسمارٹ فون سب سے زیادہ بنائے ہیں۔ سام سنگ پریمیم سیگمنٹ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا برانڈ بھی تھا۔ کمپنی کے مطابق، پچھلے سال سام سنگ کے پاس ملک کا سب سے بڑا 5G پورٹ فولیو تھا، جس کے ذریعے اس وقت ملک میں 20 سے زیادہ 5G اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس فروخت ہورہے ہیں۔ Samsung Galaxy A series will launch this month

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details