اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Galaxy M14 5G Launch On April 17 سام سنگ اپنا کفایتی فون 17 اپریل کو لانچ کرے گا - Galaxy M14 5G launch on April 17

سام سنگ لا رہا ہے سب سے سستا Galaxy M14 5G اسمارٹ فون جس کو کمپنی 17 اپریل کو لانچ کرے گی۔ Samsung will launch its affordable phone on April 17

سام سنگ اپنا کفایتی فون 17 اپریل کو لانچ کرے گا
سام سنگ اپنا کفایتی فون 17 اپریل کو لانچ کرے گا

By

Published : Apr 13, 2023, 8:59 PM IST

حیدرآباد: سام سنگ نے اس سال اپنے ہر سیگمنٹ میں اسمارٹ فون لانچ کیا ہے۔ اب کمپنی بھارت میں ایک اور 5G اسمارٹ فون لانچ کرنے جارہی ہے، جو کہ بہت کفایتی ہے، نئے اسمارٹ فون کا نام Galaxy M14 5G ہوگا۔ پچھلے ہفتے فون کو SIRIM ڈیٹا بیس میں دیکھا گیا تھا۔ تاہم آج سام سنگ نے فون کی آفیشل لانچ کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔ امیزن انڈیا پر ایک مائیکرو سائیٹ لائیو ہوئی ہے، جس میں اس فون کی تفصیل بتائی گئی ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایم 14

Samsung Galaxy M14 5G کی لانچ تاریخ 17 اپریل ہے، اس دن یہ فون دوپہر 12 بجے لانچ کیا جائے گا۔ امیزن انڈیا پر لینڈنگ پیج نے ڈیوائس کی فیچر کا انکشاف کیا ہے۔ Galaxy M14 5G 13 مختلف 5G بینڈز کو سپورٹ کرے گا اور اسے 5nm Exynos 1330 چپ سیٹ سے تقویت ملے گی، یہ اپنے سیگمنٹ میں Galaxy F14 5G کے بعد اس چپ سیٹ کو پیش کرنے والی یہ دوسری ڈیوائس ہے۔

Samsung Galaxy M14 5G کیمرہ اور بیٹری

Samsung Galaxy M14 5G میں 50MP کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔ اس کے علاوہ 6000mAh کی مضبوط بیٹری 25W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دستیاب ہوگی۔ سام سنگ کے مطابق یہ ڈیوائس ایک بار چارج کرنے پر 155 گھنٹے آڈیو پلے بیک ٹائم، 58 گھنٹے ٹاک ٹائم، 27 گھنٹے انٹرنیٹ یا 25 گھنٹے ویڈیو پلے بیک ٹائم فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:

Samsung Galaxy M14 5G کی قیمت

اسمارٹ فون کے فرنٹ میں واٹر ڈراپ ناچ ڈسپلے کے ساتھ پلاسٹک رئیر پینل بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈیوائس میں تین کیمرہ دیا گیا ہے، یہ اسمارٹ فون Samsung Galaxy A14 5G کے ڈیزائن کی طرح ہیں۔ پیج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈیوائس کی قیمت 13,499 روپے یا 13,999 روپے سے شروع ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details