حیدرآباد: سام سنگ نے حال ہی میں اپنی نئی سمارٹ فون سیریز گلیکسی ایس 23 لانچ کی ہے۔ جس میں Galaxy S23، Galaxy ،S23+ اور Galaxy S23 Ultra اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ اس فلیگ شپ سیریز کے بعد کمپنی اب اپنا نیا ٹی وی لائن اپ بھی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سام سنگ جلد ہی اپنا 77 انچ سائز کا OLED TV مارکیٹ میں متعارف کرا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنا نیا مانیٹر بھی لانچ کر سکتا ہے، جس کا سائز 49 انچ ہوسکتا ہے۔ اسے OLED مانیٹر بھی کہا جارہا ہے۔ ہم آپ کو اس OLED TV کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اپ ڈیٹ ان دنو کچھ رپورٹ کے حوالے سے سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سام سنگ سمارٹ ٹی وی سیریز میں 77 انچ کا نیا ٹی وی جلد ہی متعارف کروا سکتا ہے اور ساتھ ہی 49 انچ سائز کا مانیٹر بھی لانچ کر سکتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں ڈیوائسز OLED ڈیوائسز ہوں گے۔ Lake.Net کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ان دونوں ڈیوائسز کو 2023 کی پہلی سہ ماہی میں ہی لانچ کر سکتی ہے۔ یعنی مارچ تک یہ ٹی وی اور مانیٹر دونوں مارکیٹ میں آسکتے ہیں تاہم رپورٹ میں ان ڈیوائسز کی خصوصیات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔