نئی دہلی: اسمارٹ فونز اور مختلف کنزیومر الیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی معروف کمپنی سیم سنگ نے آج ہندوستانی مارکیٹ میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری اور 50 ایم پی ریئر کیمرے کے ساتھ ایک نیا اسمارٹ فون گیلیکسی اے 34، 5 جی لانچ کرنے کا اعلان کیا جس کی قیمت 16,999 روپے ہے۔ اسمارٹ فون کو لانچ کرتے ہوئے، سیم سنگ انڈیا کے موبائل بزنس کے سینئر ڈائریکٹر، آدتیہ ببر نے کہا، "نئے گلیکسی ایم 34، 5 جی کے ساتھ ہم ہر بار کچھ نیا کرنے کی اپنی حدوں کو آگے بڑھاتے رہتے ہیں، یہ ایک شاندار اسمارٹ فون ہے، جو ہمارے نوجوان صارفین کی خواہشات کو پوراکرسکے گا۔
یہ ماڈل نئی خصوصیات سے لیس ہے، جیسے کہ 50 ایم پی نو شیک کیمرہ، نائٹو گرافی، 6000ایم اے ایچ بیٹری، ایمرسیو 120 ہرٹز سپر ایمولیڈ ڈسپلے ، سیلفیز کے لیے 8 ایم پی فرنٹ کیمرہ کے ساتھ ساتھ 4 جنریشن تک کے او ایس اپ گریڈ اور 5 سالہ کی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جیسے اہم فیچرز کے ساتھ آتا ہے۔ ان تمام خصوصیات کے ساتھ یہ ایک مونسٹر 5جی ڈیوائس ہے جس کی قیمت 16999 روپے ہے۔