نئی دہلی: سام سنگ انڈیا نے منگل کو اپنے مقبول ڈیجیٹل لون پروگرام Samsung Finance Plus کا آغاز کیا ہے تاکہ صارفین اس تہوار کے موقع پر الیکٹرانکس مصنوعات کی خریداری کرسکیں۔ کمپنی نے کہا کہ سام سنگ فینانس پلس عالمی سطح پر قابل رسائی ڈیجیٹل قرض دینے والا ایک پلیٹ فارم ہے جس میں صارفین ملک بھر کے ریٹیل اسٹورز پر 20 منٹ کے اندر قرضوں کی منظوری دے کر اپنی ترجیحی پریمیم سام سنگ کنزیومر الیکٹرانکس پروڈکٹ کو خرید سکیں گے۔ موہندیپ سنگھ، سینئر نائب صدر، کنزیومر الیکٹرانکس بزنس، سام سنگ انڈیا نے ایک بیان میں کہا – سام سنگ جو کچھ بھی کرتا ہے صارفین کے لیے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Samsung Finance Plus لاکھوں صارفین کو اپنے جانب راغب کرنے کے لیے مختلف پلان تیار کرے گا۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کریڈٹ کے لیے نئے ہیں اور نیم شہری اور دیہی بازاروں میں ہیں۔ Samsung launches Finance Plus program in India
مزید پڑھیں: