نئی دہلی: سام سنگ انڈیا نے بدھ کو اپنے اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ میں گیلیکسی ڈیوائسز کے لیے وائس فوکس فیچر اور ون UI 5.0 متعارف کرایا۔ کمپنی نے Galaxy A33 5G، Galaxy A53 5G اور Galaxy A73 5G اسمارٹ فونز کے لیے نئی اپ ڈیٹس کا آغاز کر دیا ہے۔ آفیشل رپورٹ کے مطابق، وائس فوکس فیچر صارفین کو بغیر کسی بیک گراؤنڈ نوائز کے کال کا تجربہ کرنے کے قابل بناتا ہے چاہے کال کرنے والا کسی شور شرابے والی کسی جگہ پر ہی کیوں نہ ہو۔ Samsung introduces Voice Focus feature in its new OS update
رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے One UI 5.0 کے ساتھ صارفین کلرس اور پیٹرن کی ایک وسیع رینج کے ساتھ بیک گراؤنڈ امیجز سیٹ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین گیلری میں اسٹیکرز بنا سکتے ہیں، Augmented Reality (AR) ایموجی کے ساتھ حسب ضرورت کال بیک گراؤنڈز بنا سکتے ہیں۔ ٹیک کمپنی نے تازہ ترین اپ گریڈ کے ساتھ رازداری اور سکیورٹی پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔ Samsung introduces Voice Focus feature in its new OS update