سین فرانسسکو: ٹیک دگج سام سنگ ایک نئے سمارٹ فون Galaxy A34 5G پر کام کر رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میں 48 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہو سکتی ہے۔ GizmoChina کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق Samsung Galaxy A34 5G کو حال ہی میں بلوٹوتھ SIG سرٹیفیکیشن ویب سائٹ پر ماڈل نمبر 'SM-A346-DSN' کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ امید ہے کہ سام سنگ اسے جلد لانچ کرسکتا ہے۔ Samsung Galaxy A34 5G may feature 48MP main camera
توقع ہے کہ نئی ڈیوائس درمیانی رینج والا اسمارٹ فون ہوگا۔ اس ڈیوائس کے بہتر کارکردگی لیے اس میں Exynos 1280 SoC پروسیسر کے شامل کرنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ صارفین کو تیز رفتار اور ہموار ملٹی ٹاسکنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے، اسمارٹ فون سے ایک اوکٹا کور پروسیسر، مالی G71 MP2 گرافکس پروسیسنگ یونٹ (GPU) اور 6GB RAM کی بھی توقع ہے۔ اس کے علاوہ A34 5G میں 60Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.4 انچ کا سپر AMOLED ڈسپلے بھی ہونے کا امکان ہے۔ مزید یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ڈیوائس اینڈرائیڈ 13 میں 15W چارجنگ سپورٹ کی بھی گنجائش ہے۔ Galaxy A34 5G پچھلے حصے میں ایک کواڈ کیمرہ سیٹ اپ بھی ہوگا، جس میں 48MP f/1.8 وائڈ اینگل لینس، 8MP f/2.2 الٹرا وائیڈ لینس، 5MP f/2.4 میکرو لینس، اور 2MP f شامل ہیں۔ Samsung Galaxy A34 5G may feature 48MP main camera