حیدرآباد: سام سنگ جلد ہی ایک نیا فون لانچ کرنے والا ہے، جو مضبوط فیچر کے ساتھ سستی قیمت پر مارکیٹ میں لانچ ہوگا۔ ویسے تو یہ فون اوپر مڈ رینج ڈیوائس ہوسکتا ہے، جو براہ راست ون پلس 11 آر جیسے ڈیوائس کا مقابلہ کرے گا۔ برانڈ جلد ہی گلیکسی A54 5G اور گلیکسی A34 5G لانچ کرسکتا ہے۔ بھارتی مارکیٹ میں اس اسمارٹ فونز کی قیمت کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔ لانچ سے پہلے سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کی مائکروسائٹ لائیو کردی ہے۔ اور اسی پر آپ کو فون کی لانچ کی تاریخ، ڈیزائن کی جھلک اور کچھ فیچرز کے بارے میں معلومات ملتی ہیں۔ آئیے اس فون کی خصوصیات کے بارے میں تفصیلات سے جانتے ہیں
سام سنگ گلیکسی A54 5G کب لانچ ہوگی؟
سام سنگ کی مائکروسائٹ کے مطابق، برانڈ کے اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون 16 مارچ کو لانچ کیا جائے گا۔ یعنی، اگلے ہفتے ہمیں سام سنگ کا اے سیریز فون دیکھنے کو ملے گا۔ کمپنی اپنا نیا اسمارٹ فون دوپہر 12 بجے لانچ کرے گی۔ یہ ہینڈسیٹ بھارت میں لانچ ہونے سے ایک دن پہلے ہی عالمی منڈی میں لانچ ہوگی۔ ٹیزر میں استعمال ہونے والی تصویر ویسا ہی ہے جیسا کہ رینڈرز میں دیکھا جارہا ہے۔ سام سنگ نے تصدیق کی ہے کہ آنے والا اسمارٹ فون IP67 ریٹنگ کے ساتھ آئے گا۔