سان فرانسسکو: امریکہ میں جمعرات سے بلڈ آکسیجن سینسر والی ایپل کی گھڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امریکہ عدالت یو ایس آئی ٹی ٹی سی نے یہ حکم دیا ہے۔ طبی آلات کی ایک کمپنی ماسیمو کے ساتھ املاک دانش کے تنازعہ کی وجہ سے یہ پابندی عاید کی گئی ہے۔ بین الاقوامی تجارتی کمیشن نے اکتوبر میں پایا کہ ایپل کے بلڈ آکسیجن سینسر نے ماسیمو کی املاک دانش کی خلاف ورزی کی ہے۔ پابندی کے بعد ایپل متعلقہ ڈیوائسز کو درآمد نہیں کر سکے گا جس میں ایپل واچ سیریز 9 اور الٹرا 2 شامل ہیں۔ ایپل نے دسمبر میں اپنے آن لائن اور ریٹیل اسٹورز سے ممنوعہ گھڑیوں کو جزوی طور پر ہٹا دیا تھا، جبکہ ریٹیلرز جن کے پاس وہ ڈیوائسز موجود ہیں وہ اب بھی انہیں فروخت کر سکتے ہیں۔
ETV Bharat / science-and-technology
امریکہ میں بلڈ آکسیجن سینسر والی ایپل گھڑیوں کی فروخت پر پابندی - امریکہ ایپل گھڑیوں فروخت پابندی
Apple Watches banned in America طبی آلات کی ایک کمپنی ماسیمو کے ساتھ املاک دانش کے تنازع کے سبب امریکی عدالت نے ایپل کی بلڈ آکسیجن سینسر والی گھڑیوں کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ وہ کورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں ہے۔
Published : Jan 19, 2024, 9:41 AM IST
یہ بھی پڑھیں: آئی فون اور ایپل واچ سیریز پر بھاری رعایت
ایپل نے امریکی عدالت کے فیصلے سے ناراض ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ، یو ایس کورٹ آف اپیلس کو یو ایس آئی ٹی ٹی سی کے فیصلے پر روک لگانا چاہیئے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ، ہم یو ایس آئی ٹی ٹی سی کے فیصلے سے اتفاق نہیں رکھتے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اپیل التواع میں رہنے تک ایپل فیصلے ہر عمل درآمد کے لیے قدم اٹھا رہا ہےاور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ گاہکوں کو کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ ایپل واچ تک پہنچ ملے۔