حکومت نے بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی مقامات پر 2 جی موبائل خدمات کو 4 جی میں اپ گریڈ کرنے کے لیے تقریباً 2.5 ہزار کروڑ روپے کے یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔
یہ فیصلہ آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ اطلاعات و نشریات، کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 1884.59 کروڑ روپے (ٹیکس اور ڈیوٹیوں کو چھوڑ کر) کے تخمینہ لاگت سے 2343 متاثرہ مقامات کو 2G سے 4G موبائل سروسز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔