اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Robots will Help Douse Fires in Delhi:اب روبوٹ بجھائیں گے دہلی میں آگ، ستیندر جین

دہلی کے وزیر ستیندر جین نے کہا کہ دہلی فائر سروس کے فائر فائٹرز کو روبوٹ چلانے کے لیے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔ ایک علیحدہ معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی ) بھی تیار کیا گیا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے آگ بجھائی جائے گی۔ یہ خاص طور پر یہ بتاتا ہے کہ اسے کب، کیسے اور کس قسم کے واقعات کے دوران استعمال کرنا ہے۔ Two Robots to Help Delhi Tackle Fires More Efficiently

ستیندر جین
ستیندر جین

By

Published : May 21, 2022, 8:49 AM IST

دہلی کے کابینی وزیر ستیندر جین نے جمعہ کو کہا کہ روبوٹس سے آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کے محکمے نے دارالحکومت نے آگ بجھانے کے لئے دو فائر فائٹر روبوٹ کو بیڑے میں شامل کیا ہے۔Two Robots to Help Delhi Tackle Fires More Efficiently

مسٹر جین نے آج کہا کہ ریموٹ کنٹرول روبوٹس آگ بجھانے والوں کے لیے مسئلہ حل کرنے والے ثابت ہوں گے۔ ان کی آمد کے بعد فائر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا نہیں پڑے گا۔ یہی نہیں یہ روبوٹ ہائی پریشر کے ذریعے 2400 لیٹر فی منٹ پانی کا پریشر بھی چھوڑتے ہیں۔ اسپرے اور سادہ پانی کی دھار دونوں کو اس روبوٹ سے منسلک وائرلیس ریموٹ کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے۔ جہاں آگ پر پانی سے قابو نہیں پایا جاتا وہاں روبوٹ سے نکلنے والا کیمیکل اور اس سے نکلنے والا فوم آگ پر قابو پا لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ روبوٹ ایسے مواد سے بنا ہے، جو آگ، دھوئیں، گرمی یا کسی اور بیرونی چیز سے متاثر نہیں ہوتا ہے۔ اس کے نچلے حصے میں، آرمی ٹینکوں کی طرح، ٹائروں کے اوپر ایک کرالر بیلٹ (ٹریک) ہے، جس کی مدد سے یہ کہیں بھی آسانی سے جا سکتا ہے۔ اس میں وینٹیلیشن پنکھا بھی ہے، جو مشین کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک بار میں تقریباً 100 میٹر کے رقبے کو کور کرتاہے اور فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آگ کہاں بجھائی جائے خود فائر فائٹرز کو جان ہتھیلی پر رکھ کر آگ میں جلنا پڑتا تھا۔ ساتھ ہی فائر فائٹر روبوٹ یہ کام کریں گے اور وہ محفوظ رہیں گے۔

مسٹر جین نے کہا کہ دہلی فائر سروس کے فائر فائٹرز کو روبوٹ چلانے کے لیے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔ ایک علیحدہ معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی ) بھی تیار کیا گیا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے آگ بجھائی جائے گی۔ یہ خاص طور پر یہ بتاتا ہے کہ اسے کب، کیسے اور کس قسم کے واقعات کے دوران استعمال کرنا ہے۔ اس روبوٹ میں ہائی ریزولوشن کیمرہ بھی نصب ہے۔ یہ کیمرہ آگ، دھوئیں اور پانی کے باوجود واضح تصویریں دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر صحت ستیندر جین کےہاتھوں جیون سیوا ایپ کا افتتاح

روبوٹ کے عقب میں کنیکٹر ہیں، جن کے ذریعے اسے پانی کے ٹینکر سے جوڑنے کے لیے پائپ لگائے گئے ہیں۔ اس کے اوپری حصے پر ایک بڑا پنکھا ہے، جو دھوئیں کو باہر نکالنے کے لیے نہ صرف ایگزاسٹ فین کی طرح کام کرتا ہے بلکہ پانی کی بوچھار کو دور دور تک پہنچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details