اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Reliance Jio True 5G: ریلائنس جیو ٹرو 406 شہروں میں دستیاب - Reliance Jio True 5G

ریلائنس جیو ٹرو 5G اب 406 سے زائد شہروں میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، اس کے ساتھ ہی مختصر وقت میں اتنے بڑے نیٹ ورک کو کور کرنے والا واحد ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے۔ Reliance Jio True 5G now available in over 406 cities

ریلائنس جیو ٹرو اب 406 شہروں میں دستیاب
ریلائنس جیو ٹرو اب 406 شہروں میں دستیاب

By

Published : Mar 21, 2023, 8:09 PM IST

نئی دہلی: ریلائنس جیو نے منگل کو کہا کہ اس کی ٹرو 5G خدمات 406 شہروں میں لائیو ہو چکی ہیں، اور اس طرح سے وہ مختصر وقت میں اتنے بڑے نیٹ ورک تک پہنچنے والا پہلا اور واحد ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے۔ کمپنی نے 16 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 41 نئے شہروں میں اپنی True 5G خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں اڈونی، بڈویل، چلکالوریپیٹ، گوڑی واڑا، کادیری، نرساپور، رائے چوٹی، شری کالا ہستی، تاڈیپلی گوڈیم (آندھرپردیش) مڈگاؤں (گوا) فتح آباد، گوہانی، ہانسی، نارنول، پلول، (ہریانہ) پاوٹا صاحب، (ہمانچل) راجوری (جموں و کشمیر)، دمکا (جھارکھنڈ)، رابرٹسن پیٹ (کرناٹک) وغیرہ شامل ہیں۔

دیگر شہروں میں کنہا گڑھ، نیڈومانگڈ، تلیپرمبا، تھلاسری، تھروولا (کیرالہ)، بیتول، دیواس، ودیشا (مدھیہ پردیش) بھنڈارا، وردھا (مہاراشٹر)، لنگلی (میزورم)، بیاس نگر، رائے گڑھ (اڈیشہ)، ہوشیار پور (پنجاب)، ٹون (راجستھان)، کرائی کوڈی، کرشنا گری، رانی پیٹ، تھینی علی نگرم، ادگامنڈلم، وانیامبادی (تامل ناڈو) اور کمارگھاٹ (تریپورہ)۔ کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا، "Jio اپنی ٹرو 5G کی رسائی کو تیز رفتاری سے بڑھا رہا ہے اور اس نے پہلے ہی اس ملک میں منصوبہ بند طریقے سے ٹرو 5G نیٹ ورک کا ایک بڑا حصہ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

منگل سے، ان 41 شہروں میں Jio صارفین کو Jio ویلکم آفر آزمانے کے لیے بغیر کسی اضافی قیمت کے 1 Gbps کی رفتار سے ان لمٹیڈ ڈیٹا کا تجربہ کرنے کے لیے صارفین کو مدعو کیا جائے گا۔ اس درمیان ریلائنس جیو انفو کام لمیٹڈ کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا کہ ریلائنس جیو اس سال دسمبر تک ملک بھر کے ہر شہر، تعلقہ اور تحصیل میں Jio 5G پھیلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

آئی اے این ایس

ABOUT THE AUTHOR

...view details