اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Jio Launches Three New Plans: جیو نے اپنا تین نیا پلانز لانچ کیا

جیو نے نیا ریچارج پلانز لانچ کیا ہے، جو فیملی پیک کے ساتھ آتا ہے۔ اگر آپ چار لوگوں کے لیے ایک ہی پلان چاہتے ہیں، تو Jio نئے کے ریچارج فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ Reliance Jio launches three new prepaid plans

جیو نے اپنا تین نیا پلانز لانچ کیا
جیو نے اپنا تین نیا پلانز لانچ کیا

By

Published : Mar 15, 2023, 5:11 PM IST

حیدرآباد: جیو نے اپنا نیا ریچارج پلانز لانچ کیا ہے۔ جو فیملی یوزرس کے لیے ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔ برانڈ نے Jio Plus پوسٹ پیڈ پلان جاری کیا ہے، جو 399 روپے کی ابتدائی قیمت پر دستیاب ہے۔ اس پلانز میں آپ تین دیگر صارفین کو شامل کر سکتے ہیں۔ یعنی ایک ہی ریچارج میں چار لوگ نیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔

ویسے تو Jio کا ایک پوسٹ پیڈ پلان مارکیٹ میں پہلے سے دستیاب ہے جس کے ذریعے چار لوگ ایک ساتھ نیٹ چلا سکتے ہیں۔ لیکن اس کی قیمت زیادہ ہے۔ فی الحال جیو نے چار نئے پلانز لانچ کیے ہیں جس کی قیمت 299 روپے، 399 روپے، 599 روپے اور 699 روپے ہے۔ یہ تمام پلانز 22 مارچ سے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ تو آئیے ان پلانز کی تفصیلات جانتے ہیں۔

صارفین کو کیا فائدہ ملے گا؟ سب سے پہلے انفرادی ریچارج پلانز کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اس کی قیمت 299 روپے سے شروع ہوتی ہے، جس میں صارفین کو ان لمٹیڈ کالنگ، 30 جی بی ڈیٹا، ان لمٹیڈ ایس ایم ایس جیسی سہولیات ملیں گے۔ دوسری جانب دوسرا پلان 599 روپے کا ہے جس میں صارفین کو ان لمٹیڈ وائس، ڈیٹا اور ایس ایم ایس کی سہولیات ملتی ہے۔ آپ اس پلانز کا مفت ٹرائل بھی لے سکتے ہیں۔

فیملی پلانز میں کیا آفرز ہیں؟ اب بات کرتے ہیں جیو کی فیملی پلانز کی تو 399 روپے کے نئے پلانز میں صارفین کو ان لمٹیڈ کالنگ کے ساتھ 75 جی بی ڈیٹا، ان لمٹیڈ ایس ایم ایس اور اضافی تین کنکشن ایڈ کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ ہر ایک کنیکشن پر آپ کو ایکسٹرا 99 روپے دینا ہوگا۔ آپ اس کا مفت ٹرائل بھی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب 699 روپے کے پوسٹ پیڈ پلان میں صارفین کو ان لمٹیڈ کالنگ، 100 جی بی ڈیٹا اور ان لمٹیڈ ایس ایم ایس کی سہولت ملتی ہے۔ اس میں صارفین کو Netflix، Amazon Prime جیسی ایپس کی مفت سبسکرپشن بھی ملے گی۔ آپ Jio کے اس پلانز میں 3 اضافی کنیکشن بھی جوڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اگر آپ نئے کسٹمر ہیں تو سم ایکٹیویشن کے لیے صرف 99 روپے لیے جائیں گے، اس کے علاوہ آپ کو 500 روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ ادا کرنے ہوں گے۔ تاہم، کمپنی Jio Fiber کے صارفین، کارپوریٹ ملازمین کو سیکیورٹی ڈپازٹ میں چھوٹ دی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details