اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Realme Affordable Smartphone Launch ریئل می نے اسمارٹ فون نارزو 55 لانچ کیا - Realme affordable smartphone launch

ریئل می نے اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون لانچ کیا ہے، جس کا نام Narzo N55 ہے۔ اس فون کی قیمت 11 ہزار روپے سے کم ہے۔ فون میں بڑی اسکرین شاندار کیمرہ اور مضبوط بیٹری دستیاب دستیاب ہے۔ Realme launch Narzo 55 smartphone

ریئل می نے اسمارٹ فون نارزو 55 لانچ کیا
ریئل می نے اسمارٹ فون نارزو 55 لانچ کیا

By

Published : Apr 12, 2023, 8:19 PM IST

حیدرآباد: ریئل می نے اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون لانچ کیا ہے، جو Narzo سیریز میں آتا ہے۔ اس فون کا نام Narzo N55 ہے۔ اس فون کی قیمت 11 ہزار روپے سے کم ہے۔ فون میں بڑی اسکرین، کیمرہ اور مضبوط بیٹری دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ فون میں شاندار فیچرز دئے گئے ہیں۔ فون کے ڈیزائن کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔تو آئیے جانتے ہیں Realme Narzo N55 کی قیمت اور خصوصیات کے بارے میں۔

Realme Narzo N55 FHD+ ریزولوشن اور 90Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.72 انچ لمبا IPS LCD ڈسپلے ملتا ہے۔ فون MediaTek Helio G88 SoC کے ذریعے تقویت یافتہ ہے، جو 6GB تک LPDDR4X RAM اور 128GB تک UFS 2.2 انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ ہے۔


ریئل می نارزو 55 کیمرہ

ڈیزائن کے بارے میں بات کریں تو سیلفی کیمرہ کے لیے فرنٹ پر پنچ ہول کٹ آؤٹ دیا گیا ہے، جب کہ پچھلے حصے میں دو بڑے کیمرہ ماڈیولز ہیں۔ فون میں 64MP پرائمری لینس اور 2MP ڈیپتھ سینسر ہے۔ سامنے کی طرف 8MP کا سیلفی کیمرہ ہے۔

ریئل می Narzo N55 بیٹری

Narzo N55 میں 33W SuperVOOC فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 5000mAh کی بیٹری ملتی ہے۔ دیگر خصوصیات میں Android 13 OS پر مبنی Realme UI، سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سکینر، اور چارجنگ کے علاوہ USB ٹائپ سی پورٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

Realme narzo N55 بھارت میں قیمت

Realme Narzo N55 کو آفیشل ویب سائٹ اور Amazon سے خریدا جا سکتا ہے۔ یہ دو اسٹوریج کنفیگریشنز میں آتا ہے، جس میں 4GB + 64GB اور 6GB + 128GB ویریئنٹس شامل ہیں۔ اس کی قیمت بالترتیب 10,999 روپے اور 12,999 روپے ہے۔ یہ دو رنگوں (پرائم بلیو اور پرائم بلیک) میں متعارف کرایا گیا ہے۔ Realme اپنی تعارفی پیشکش کے حصے کے طور پر 500 روپے کی رعایت بھی پیش کر رہا ہے، جبکہ 6GB ماڈل پر 1,000 روپے کی رعایت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details