اردو

urdu

Redmi Note 12 Launched: ریڈ می نے بھارت میں دو 4G فون لانچ کیا

شومی نے Redmi Note 12C، Redmi Note 12 4G کو بھارت میں لانچ کردیا ہے، دونوں اسمارٹ فونز 4G ہیں۔ تاہم کمپنی نے 5G Redmi Note 12 سیریز پہلے ہی لانچ کر چکی ہے۔ Readme launches two 4G phones in India

By

Published : Mar 31, 2023, 6:05 PM IST

Published : Mar 31, 2023, 6:05 PM IST

ریڈ می نے بھارت میں دو 4G فون لانچ کیا
ریڈ می نے بھارت میں دو 4G فون لانچ کیا

حیدرآباد: چینی اسمارٹ فون میکر شومی نے بھارت میں ایک نیا بجٹ اسمارٹ فون Redmi Note 12 اور Redmi 12C لانچ کیا ہے۔ دونوں ہی اسمارٹ فونز 4G ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ کمپنی نے Redmi Note 12 5G ویرینٹ پہلے ہی لانچ کرچکا ہے، اب یہ 4G وریئنٹ لانچ کیا ہے۔

Redmi 12C کے بیس ماڈل کی قیمت 8,999 روپے ہے۔ اس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج دی گئی ہے، دوسرے ماڈل میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی کی سٹوریج ہے جس کی قیمت 10,999 روپے ہے۔ Redmi Note 12 4G کی قیمت 14,999 روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ بیس ویرینٹ میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی کی سٹوریز دی گئی ہے، جبکہ 6 جی بی + 128 جی بی ویرینٹ کی قیمت 16,999 روپے ہے۔

Redmi 12C میں 6.71 انچ کی ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے۔ اس میں معیاری ریفریش ریٹ سپورٹ 60Hz ہے۔ اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 85 چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ 12 پر مبنی MIUI 13 پر چلتا ہے۔ Redmi 12C میں 5,000mAh بیٹری ہے اور اس میں مائکرو USB پورٹ لگا ہوا ہے۔ اس فون میں پرائمری کیمرہ 50 میگا پکسل کا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔

مزید پڑھیں:

Redmi Note 12 کے بارے میں بات کریں تو اس میں 6.67 انچ کا سپر AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے۔ یہ فل ایچ ڈی پلس پینل ہے۔ اس فون میں Qualcomm Snapdragon 685 چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ Redmi Note 12 4G میں 50 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ہے، جبکہ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ لینس دیا گیا ہے، سیلفی کے لیے اس میں 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ لگا ہوا ہے۔ Redmi Note 12 4G میں 5,000mAh کی بیٹری لگی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ 33W کا چارجر سپورٹ ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details