نئی دہلی: معروف فنٹیک پلیٹ فارم فون پے نے منگل کو پونے میں اپنا ایک نیا دفتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں تقریباً 400 ملازمین ایک ساتھ کام کریں گے۔ یہ دفتر اس ہفتے سے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ 50,000 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلے ہوئے نئے دفتر میں بہت زیادہ کشادگی ہے جو ملازمین کے درمیان موثر تعاون پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
اس نئے دفتر میں 3,000 مربع فٹ کا کیفے ٹیریا بھی ہے جو کمپنی کے ملازمین کو مقامی اور کثیر پکوان کا کھانہ پیش کرے گا۔ phonepe announc new office in pune
جانکاری کے مطابق PhonePe نے 2017 میں مالیاتی خدمات میں قدم رکھا، جو آج صارفین کو 24 کیرٹ سونا خریدنے کا ایک محفوظ اور آسان آپشن فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ حال ہی میں کمپنی نے اپنے پلیٹ فارم پر چاندی بھی لانچ کیا ہے۔ phonepe announc new office in pune