حیدرآباد: بھارت میں UPI کو بڑے پیمانے پر ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اسے روزانہ کی لین دین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کو آسان بنانے کے لیے حال ہی میں ایک UPI لائٹ فیچر متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اب Paytm نے اپنے صارفین کے لیے UPI لائٹ فیچر لانچ کیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ آف لائن بھی UPI لین دین کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو کوئی UPI پن جنریٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم UPI لائٹ فیچر کے ذریعے ایک وقت میں 200 روپے تک کا لین دین کیا جا سکتا ہے۔
اس فیچر کو Paytm Payments Bank کے صارفین کے لیے لائیو کردیا گیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے یہ فیچر پچھلے سال متعارف کرایا تھا۔ اب نجی UPI لین دین والی ایپس بھی اس کو مربوط کر رہی ہیں۔ اب Paytm Payments Bank ایسا کرنے والا بھارت کا پہلا پرائیویٹ پلیئر بن گیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ایپ کے ذریعے UPI لائٹ فیچر تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ UPI Lite والیٹ کو لوڈ کرنے کے بعد، صارفین 200 روپے تک کی فوری لین دین کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صارفین کو ایک بہترین تجربہ بھی حاصل ہوگا۔