حیدرآباد: اگر آپ نیا اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ حال ہی میں لانچ ہوئے OnePlus Nord CE 3 Lite 5G خرید سکتے ہیں۔ اس اسمارٹ فون میں، آپ کو 108MP کے پرائمری لینس کے ساتھ ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ملتا ہے۔ یہ اسمارٹ فون آج پہلی بار 11 اپریل کو فروخت کے لیے مارکیٹ میں آرہا ہے۔ برانڈ نے اسے Nord CE 2 Lite 5G کے جانشین کے طور پر لانچ کیا ہے۔
اس میں آپ کو بہتر کارکردگی، بڑی بیٹری اور مضبوط کیمرہ دیا گیا ہے۔ قیمت کی بات کریں تو یہ ہینڈ سیٹ 20 ہزار روپے سے کم کی ابتدائی قیمت پر آتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں اسمارٹ فون پر دستیاب آفرز اور دیگر تفصیلات کے بارے میں۔
OnePlus Nord CE 3 Lite 5G قیمت
اسمارٹ فون دو کنفیگریشنز میں آتا ہے۔ اس کے 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 19,999 روپے ہے۔ جبکہ 8GB RAM + 256GB اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 21,999 روپے ہے۔ ہینڈ سیٹ دو رنگوں میں آتا ہے، کرومیٹک گرے اور پیسٹل لائم۔ اس موبائل کی فروخت Amazon.in، OnePlus کی آفیشل ویب سائٹ اور آف لائن اسٹورز پر دوپہر 12 بجے سے ہوگی۔