حیدرآباد: ون پلس اپنا طاقتور اسمارٹ فون آج یعنی 7 فروری کو لانچ کرنے والا ہے۔ لانچ ایونٹ آج رات میں منعقد ہوگا، اس ایونٹ میں کمپنی نہ صرف فون بلکہ دیگر مصنوعات بھی لانچ کرے گی۔ اس میں صارفین کو سمارٹ ٹی وی، وائرلیس ایئربڈز اور بہت کچھ دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ کمپنی پچھلے کچھ دنوں سے اپنی مصنوعات کو ٹیج کررہی تھی۔
برانڈ OnePlus 11 لیکر آرہا ہے، جو گزشتہ سال لانچ ہوئے OnePlus 10 Pro کا ہم شکل ہے۔ کمپنی نے پچھلے سال OnePlus 10 کو لانچ نہیں کیا تھا۔ جبکہ OnePlus کا تازہ ترین فون چینی مارکیٹ میں پہلے ہی لانچ ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ لانچ ایونٹ میں ہمیں OnePlus 11R اور OnePlus Pad کو دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی 65 انچ سمارٹ ٹی وی اور OnePlus Buds Pro 2 بھی لانچ کرے گی۔ لانچ ایونٹ 7.30 بجے سے شروع ہوگا۔ اگر آپ چاہیں تو کمپنی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لانچ ایونٹ دیکھ سکتے ہیں۔
OnePlus 11 میں کیا خاص ہوگا؟
برانڈ اس اسمارٹ فون کو چینی مارکیٹ میں پہلے ہی لانچ کر چکا ہے۔ اس میں صارفین کو Qualcomm Snapdragon 8 Gen 2 پروسیسر ملے گا۔ یہ فون 6.7 انچ کی LTPO 3.0 AMOLED اسکرین کے ساتھ آئے گا، جو 120Hz ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرے گا۔ اس میں 1300 نٹس کی پیک برائٹنیس ملے گا۔