اردو

urdu

By

Published : Feb 14, 2023, 11:09 AM IST

ETV Bharat / science-and-technology

Huge Discounts on OnePlus 11 5G: ون پلس 11 5G آج سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا

OnePlus 11 5G آج پہلی بار فروخت کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ اس فون میں Snapdragon 8 Gen 2 پروسیسر دیا گیا ہے۔ یہ ایک بہت سستا فون ہے جو اس فلیگ شپ پروسیسر کے ساتھ آتا ہے۔ Huge Discounts on OnePlus 11 5G

ون پلس 11 5G آج سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا
ون پلس 11 5G آج سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا

حیدرآباد: ون پلس 11 5G کو کمپنی نے حال ہی میں لانچ کیا ہے۔ کمپنی اس کو آج پہلی بار فروخت کے لیے اسٹال پر دستیاب کرائے گا۔ اس فلیگ شپ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 8 جنرل 2 پروسیسر دیا گیا ہے۔ ای کامرس سائٹ Amazon کے علاوہ یہ ڈیوائس OnePlus کے آفیشل چینلز کے ذریعے بھی فروخت کیا جائے گا۔

OnePlus 11 5G کی قیمت

ون پلس 11 5G کی قیمت 56,999 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ یہ قیمت اس کی 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے لیے ہے۔ اس کے ٹاپ ویرینٹ میں 16 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی انٹرنل میموری ہے۔ اس کی قیمت 61,999 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ فون پچھلے سال لانچ کیے گئے فلیگ شپ فون OnePlus 10 Pro کے مقابلے میں کافی سستا ہے۔ OnePlus 10 Pro کے بیس ماڈل کی قیمت صرف 60,999 روپے ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے OnePlus 11 5G کو پہلے دن صارفین کے لیے رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

آئی سی آئی سی آئی بینک کے کریڈٹ کارڈ پر صارفین کو 1000 روپے تک کی فوری چھوٹ دی جا رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ فون کو 55,999 روپے کی ابتدائی قیمت پر خرید سکتے ہیں۔ جبکہ ٹاپ ماڈل کو 60,999 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔

OnePlus 11 5G کی تفصیلات

OnePlus 11 5G کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اس میں 6.7 انچ کا 2K 120Hz سپر فلوئڈ AMOLED پینل ہے۔ اس فون میں جدید ترین Snapdragon 8 Gen 2 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس کا پرائمری کیمرہ 50 میگا پکسل ہے۔ اس کے ساتھ 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ اور 32 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس دیا گیا ہے۔ فون کے فرنٹ پر سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے 16 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ اس فون میں 100W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 5000mAh کی بیٹری ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ 13 پر مبنی OxygenOS 13 پر کام کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details