حیدرآباد: واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ اس فیچر کا صارفین کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ واٹس ایپ کے اس فیچر کا نام ملٹی ڈیوائس سپورٹ ہے۔ اسے منتخب بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین دوسرے فونز میں بھی اپنے اکاؤنٹ کو لاگ ان کرسکیں گے۔ Now users can use WhatsApp on two Android phones
صارفین اس فیچر کا طویل عرصہ سے مطالبہ کر رہے تھے۔ اس کے ذریعے صارفین ثانوی فون میں بغیر سِم کارڈ کے بھی واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹیلی گرام پہلے ہی اپنے صارفین کو اسی طرح کا فیچر دے چکا ہے۔ ایسے میں اب یہ فیچر واٹس ایپ پر بھی جلد دستیاب ہوگا ہے۔ Now users can use WhatsApp on two Android phones
یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ کچھ خوش قسمت صارفین کو کمپینیئن موڈ فیچر دیا جا رہا ہے۔ اس کی مدد سے وہ نئے فون کو سیکنڈری ڈیوائس کے طور پر شامل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کو سب سے پہلے WABetainfo نے اسپاٹ کیا تھا۔ Now users can use WhatsApp on two Android phones