حیدرآباد: نوتھنگ نے اپنا نیا پروڈکٹ بھارت اور دیگر بازاروں میں لانچ کردیا ہے، یہ کمپنی کی نئی آڈیو پروڈکٹ ہے، جسے کمپنی نے Nothing Ear 2 کا نام دیا ہے۔ ویسے، Nothing Ear 2 برانڈ کا تیسرا آڈیو پروڈکٹ ہے۔ اس سے قبل، کمپنی نے Nothing Ear 1 اور Nothing Ear Stick کو لانچ کیا تھا۔ نئی پروڈکٹ Nothing Ear 1 کا جانشین ہے۔
آج یعنی 25 مارچ کو، Nothing Ear 2 TWS لیمٹ مدت کے لیے فروخت ہوگا۔ آپ اسے Flipkart اور Myntra سے خرید سکتے ہیں۔ اس میں صارفین کو 40db تک ایکٹیو نوائز کینسلیشن ملتا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو بلوتوتھ 5.3 کنیکٹیویٹی، ایل ایچ ڈی سی 5.0 کی سپورٹ دی گئی ہے۔ Nothing کے نئے ائرفونز میں بھی ٹرانسپیرینٹ ڈیزائن دیا گیا ہے۔ ڈیوائس IP54 ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے۔ اس کی فروخت 28 مارچ سے شروع ہوگی۔
Nothing Ear 2 کی قیمت اور دستیابی
حال ہی میں لانچ کی گئی Nothing Ear 2 کی بھارت میں قیمت 9,999 روپے ہے۔ امریکی مارکیٹ میں اس ایئر فون کی قیمت 149 ڈالر ہے جبکہ یورپی مارکیٹ میں نوتھنگ ایئر 2 کی قیمت 129 یورو ہے۔ بھارتمیں، آپ اس ڈیوائس کو فلپ کارٹ، منٹرا اور دیگر آف لائن ریٹیل اسٹورز سے خرید سکیں گے۔