اردو

urdu

By

Published : Mar 18, 2023, 10:56 PM IST

ETV Bharat / science-and-technology

Huge Discounts On SUV Cars: ایس یو وی کار پر 90 ہزار تک کا ڈسکاؤنٹ

کار ساز کمپنی نشان اپنی میگنائٹ ایس یووی پر بھاری ڈسکاؤنٹ دے رہا ہے۔ یہ ملک کی پہلی سستی ایس یووی کار ہے۔ اس کی قیمت 6 لاکھ روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ Huge discounts on SUV cars

ایس یو وی کار پر 90 ہزار تک کا ڈسکاؤنٹ
ایس یو وی کار پر 90 ہزار تک کا ڈسکاؤنٹ

حیدرآباد: اگر آپ ایک سسٹی ایس یووی کی تلاش میں ہیں، تو آپ کے پاس بہترین موقع ہے۔ کار ساز کمپنی نشان اپنی میگنائٹ ایس یووی پر بھاری ڈسکاؤنٹ دے رہا ہے۔ یہ ملک کی پہلی سستی ایس یووی کار میں سے ایک ہے۔ اس کی قیمت 6 لاکھ روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ اس ماہ کمپنی Nissan Magnite پر 90 ہزار روپے تک کی چھوٹ دے رہی ہے، جس کے بارے میں ہم آپ کو پوری تفصیل کے ساتھ بتا رہے ہیں۔

نسان میگنائٹ پر 90 ہزار کا ڈسکاؤنٹ

کمپنی سال 2022 کی مینیو فیکچرنگ والی Nisan Magnite پر سب سے زیادہ 90 ہزار کا ڈسکاؤنٹ آفر کر رہی ہے۔ آپ کے لیے 1 ہزار روپے کا پری مینٹیننس پیکج، 20 ہزار روپے کا ایکسچینج بونس، 20 ہزار روپے ایکسچینج، 15 ہزار روپے کا کارپوریٹ ڈسکاؤنٹ، 10 ہزار کا لایلٹی بونس، 2 ہزار کا روپے کا آن لائن بکنگ بونس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمپنی 2023 مینیو فیکچرنگ والی BS6 فیز 1 ماڈل پر 71 ہزار کی چھوٹ دے رہی ہے۔ اس ڈسکاؤنٹ میں 6,950 روپے کا پری مینٹیننس پیکج، 20 ہزار روپے کا ایکسچینج بونس، 12 ہزار روپے کی ایکسسریز، 10 ہزار روپے کا کارپوریٹ ڈسکاؤنٹ، 10 ہزار روپے کا لایلیٹی بونس، 2 ہزار کا آن لائن بونس شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

قیمت اور فیچرز

نشان میگنائٹ کی قیمت 6 لاکھ روپے سے 10.94 لاکھ روپے کے درمیان (ایکس شوروم دہلی) میں ہے۔ اسے پانچ ٹرمز: XE, XL, XV ایکجیکیوٹیو, XV اور XV پریمیم میں بیچا جاتا ہے۔ نشان کی سبکمپیکٹ ایس یووی میں وائرلیس اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کارپلے کے ساتھ 8 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، 7 انچ کا ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، ایل ای ڈی ڈی آر ایل کے ساتھ ایل ای ڈی ملڈ لائٹ اور فیلٹ لائٹنگ شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details