نئی دہلی: اسٹریمنگ کی بڑی کمپنی نیٹ فلکس نے نئے فیچر کا اعلان کیا ہے، جو ان صارفین کے لیے بغیر کسی اضافی قیمت کے دستیاب ہوں گے جو پہلے سے پریمیم پلان لے چکے ہیں، کمپنی نے دو فیچرز متعارف کروائیں جس میں ایک آڈیو اور دوسرا ڈاؤن لوڈ ٹولز شامل ہیں۔
اسپیشل آڈیو کے ساتھ، Netflix پریمیم کے صارفین اب اعلیٰ معیار کے ساؤنڈ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، چاہے وہ گھر میں TV یا کمپیوٹر پر دیکھ رہے ہوں، یا فون، ٹیبلیٹ کے ساتھ سفر کر رہے ہوں۔ اسٹریمنگ دگج نے مزید کہا، " نیا آڈیو کسی بھی ڈیوائس پر بغیر کسی اضافی آلات کے ایمرسیو، سنیمائی ساؤنڈ کا تجربہ کراتا ہے، اور اب یہ 'اسٹرینچر تھنگس'، 'دی واچر'، 'ویڈنیس ڈے' اور نائس آؤٹ پر بھی دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ Netflix کے اراکین زیادہ تر سیریز اور فلمیں آف لائن دیکھنے کے لیے ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن پسند کرتے ہیں، خاص طور پر جب وہ سفر کرتے ہیں۔ اس کو ممکن بنانے کے لیے، نیٹ فلکس نے 'مزید ڈاؤن لوڈ ڈیوائسز' کا آپشن متعارف کرایا ہے، جو پریمیم ممبرز کے لیے ڈاؤن لوڈ ڈیوائسز کی تعداد کو چار سے بڑھاکر چھ کر دے گا۔ تاکہ ممبران کسی بھی وقت، کہیں بھی اپنی ڈیوائسز پر نیٹ فلکس دیکھ سکیں۔